تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 58 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 58

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ مغربی جرمنی تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم ساتھ پانچ نمازوں کو قائم کرنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہے۔لیکن جہاں تک دعا کا تعلق ہے، شاید ہی آپ میں سے کوئی بدنصیب ایسا ہو، جو دعا سے غافل رہا ہو۔ہر مشکل اور ہر مصیبت میں آپ لوگوں نے خدا کے آستانہ پر جھک کر بڑی گریہ وزاری کے ساتھ اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافیاں مانگیں اور خیر کے طالب ہوئے۔اور (امام) وقت کو بھی دعاؤں کے لئے لکھا اور دیگر بزرگان سلسلہ سے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔چنانچہ آپ جانتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی حالات میں آپ کی دعاؤں کو قبولیت کا شرف بخشا اور دست غیب سے آپ کی تائید فرمائی اور اپنے قرب کے نشان دکھلائے اور کچی خوابوں کے ذریعہ مشکلات کے دور ہونے کی خوشخبریاں عطا کیں۔اور من و عن ان خوشخبریوں کو پورا فرما کر آپ کے ایمان و اخلاص کے دل بڑھاتا رہا۔اللہ تعالیٰ کی یہ سنت کریمانہ ہے کہ ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کی بلکہ اس سے بھی زیادہ کی توفیق عطا فرماتا ہے۔اور نیکیوں کے اجر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ تھوڑی نیکیوں کے بدلے زیادہ نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔اور اس طرح انسان اجر اور ثواب کے ایک نہ ختم ہونے والے راستہ پر چل پڑتا ہے۔جو در حقیقت اللہ کے لامتناہی فضل کا راستہ ہے۔پس اللہ تعالی نے اب آپ کو اپنے تازہ فضل سے اس طرح نوازا ہے کہ آپ کو میری دعوت الی اللہ کی سکیم میں بھی مسابقت کی روح کے ساتھ ، بڑے اخلاص اور ولولے کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق بخشی اور روز بروز پہلے سے بڑھ کر اس تحریک میں وسعت اور شدت پیدا فرماتا چلا جارہا ہے۔جرمنی میں بسنے والے تمام احمدی، خواہ وہ جرمن قوم کے باشندہ ہوں، جیسے عبداللہ صاحب اور ہدایت اللہ جمیل یا امریکن نژاد احمد کی ہوں، جیسے محمودہ مبارکہ مظفر یا پاکستان سے جا کر یا دیگر ممالک سے جا کر وہاں بسے ہوں، سبھی خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق (دعوت الی اللہ ) کے میدان میں ایک دوسرے سے بڑھ کر سرگرمی دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ اب اکثر خطوط جو جرمنی سے میرے نام آتے ہیں، ان میں بڑی عاجزی کے ساتھ اس دعا کی درخواست ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب داعی الی اللہ بنادے اور توفیق بخشے کہ اپنا وعدہ جلد از جلد پورا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ جلد جلد ان کوششوں کے پھل بھی عطا فرمارہا ہے۔اور نئی نئی بیعتوں کی اطلاع پا کر دل خوشی سے حمد وشکر کے ترانے گانے لگتا ہے۔آپ کے نئے امیر ملک ، ملک منصور عمر سلمہ اللہ کو بھی ( دعوت الی اللہ کی خاص دھن ہے۔اور وہ دن رات اسی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ 58