تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 57
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی اللہ تعالیٰ نے جرمن قوم میں روحانی انقلاب برپا کرنے کے لئے آپ کو چن لیا ہے پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی 1985ء پیارے عزیزان! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اس وقت آپ مغربی جرمنی میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر رنگ میں بابرکت بنائے اور اس میں شامل ہونے والوں کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔عزیزو ! آپ خدا کے وہ خوش نصیب بندے ہیں، جنہوں نے زمانہ کے مصلح (حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ ) کو پہچانا ، اس پر ایمان لائے۔اور اس کی جماعت میں شامل ہو کر اس جہاد میں مصروف ہوئے ہیں، جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا۔آپ میں سے اکثر وہ ہیں ، جو سخت مشکل حالات میں پاکستان سے ہجرت کر کے کسب معاش کی خاطر جرمنی گئے اور جب خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ کی محنت کا پاکیزہ رزق عطافرمایا تو اللہ تعالیٰ کے اس احسان کو بھولے نہیں بلکہ اس کی راہ میں مسابقت کی روح کے ساتھ مالی قربانی کی۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جرمن مشن، جو کبھی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے دیگر ممالک کا محتاج ہوا کرتا تھا، نہ صرف خود کفیل ہو گیا بلکہ دوسرے ضرورت مند ممالک کا سہارا بن گیا۔اور ان کی مالی ضروریات کو بھی پورا کرنے لگا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس نیکی کو قبول فرمایا اور آپ سے عفو اور درگزر اور پیار کا معاملہ فرمایا اور ہر قسم کی مشکلات میں آپ کا حامی و ناصر ہوا۔اور آپ کے ساتھ ایسا معاملہ فرمایا، جو آپ کو سب دوسروں سے ممتاز کرنے والا تھا اور ہر بصیرت کی آنکھ سے دیکھنے والا یہ دیکھ سکتا تھا کہ احمدیوں کا ایک مولیٰ ہے، جو ان کو بے سہارا نہیں چھوڑتا اور ان کے ساتھ غیر معمولی محبت اور پیار کا معاملہ کرتا ہے۔آپ میں سے بعض ایسے تھے ، جو عبادت کے حقوق بھی بڑی توجہ سے ادا کرتے تھے اور تہجد کو بھی انہوں نے اپنا شعار بنائے رکھا۔اور بھاری اکثریت ایسی تھی کہ دنیا کے دھندوں میں پڑ کر عبادت کی طرف سے کچھ غافل تو ہوئے لیکن جہاں تک بس چلا گرتے پڑے اپنی کمزوریوں پر احساس ندامت کے 57