تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 658
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم افریقہ کے حالات کے مطابق دعوت الی اللہ کے بھی عجیب عجیب ڈھنگ ہیں۔وہاں ایک دوست ہیں، غانا کے۔ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ انہوں نے ایک چیز ایجاد کی ہے اور نام اس کا بڑا دلچسپ رکھا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ایک ڈبہ بنایا ہے، اس کے اندر کچھ لکڑی کے تختے نصب کر دیئے ہیں اور ان پر مختلف مضمونوں پر دلائل لکھ دیئے ہیں۔چنانچہ اس کے باہر انہوں نے بڑا خوبصورت اشہار کھوایا ہے، پریچنگ باکس۔جب وہ سائیکل پر ڈبہ رکھ کے کسی گاؤں میں جاتے ہیں تو لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص کیا تماشا دکھائے گا۔پھر ان سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ بتاؤ کس موضوع پر میں تمہارے سوالات کا جواب دوں؟ عموماً ان کو پتہ ہی ہوتا ہے کہ کیا سوالات آنے والے ہیں۔ان کا جواب انہوں نے پہلے سے تیار کیا ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں: مثلاً وفات مسیح۔وہ کہتے ہیں: یہ دیکھو میرا پریچنگ باکس اس میں وفات مسیح کا تختہ آ گیا ہے۔اور اس پر جو آیات قرآنی اور احادیث نبوی لکھی ہوتی ہیں، وہ ان کو سناتے ہیں۔اس طریقے سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ کہتے ہیں کہ ان کو بہت کامیاب دعوت الی اللہ کی توفیق مل رہی ہے۔حضور نے دعوت الی اللہ کے بارے میں افراد جماعت کا جوش وخروش بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ افریقہ میں اطفال بھی اس کام میں شامل ہو گئے ہیں۔اور بچے اپنے سکول کے ساتھی بچوں کو بیوت الذکر میں لاکر ان کو پیغام حق سناتے ہیں۔اور مربی کے ذریعے ان کو دعوت الی اللہ پہنچاتے ہیں۔یہ کام وہ خود نہیں کر سکتے“۔حضور نے فرمایا کہ دو بعض ایسی اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ جو مخالفتوں کے سرغنہ تھے، شدید مخالفت کرنے والے ، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف احمدی ہوئے بلکہ اب مربیان کے سردار بن گئے ہیں۔اور بڑی عمدگی کے ساتھ علاقے میں دعوت الی اللہ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایک اطلاع مثلا یہ ملی کہ ایک طالب علم کو دعوت الی اللہ کا شوق تھا۔ان کا استاد مخالف تھا۔اس نے بہت ڈرایا دھمکایا کہ یہ تو آگ ہے، جس میں تم پڑنے والے ہو۔اس نے کہا کہ آپ کتابیں تو دیکھیں۔چنانچہ کتابیں پڑھ کے وہ استاد خود خدا کے فضل سے احمدی ہو گئے اور سکول کے کئی اور طالبعلموں کو بھی احمدی کر لیا۔ایک داعی الی اللہ کے متعلق اطلاع ملی کہ وہ جہاں گاؤں میں لٹریچر لے کر جاتے تھے ، وہاں اتنی مخالفت تھی کہ وہ لٹریچر چھین کر پھینک دیا کرتے تھے۔اس لئے انہوں نے پھر لٹریچر ساتھ لے جانا ہی بند کر 658