تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 639
تحریک جدید - ایک الہی تحریک قسط نمبر 02 خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء حضور نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا:۔اب نئی جماعتوں کے قیام کے بارے میں جو عمومی رپورٹ ہے کہ جس طرح مختلف ممالک کے سپر د کام کئے گئے تھے، اس کا نقشہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ جو ابھی ذکر چل رہا تھا، نئے ممالک میں جماعتوں کا قیام۔اب جو میں بات کر رہا ہوں، یہ اس سے ذرا مختلف ہے۔اس میں ہر ملک میں جہاں جماعت قائم ہو چکی ہے، اس میں نئی جماعتوں کے قیام کی کوشش کا ایک با قاعدہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں جو کامیابیاں نصیب ہوئیں ، ان کا ذکر ہے۔گزشتہ سال خدا کے فضل سے 254 نئی جماعتوں کا قیام ہوا تھا۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپریل 1986ء تا مارچ 1987ء کے عرصہ میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 258 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اس طرح گزشتہ دو سالوں میں جبکہ نئی جماعتوں کے قیام کی خصوصی تحریک کی گئی ہے، حیران کن اضافہ ظاہر ہوا ہے۔یعنی 516 جماعتیں مختلف ممالک میں نئی قائم ہو چکی ہیں۔اگر آپ اندازہ کرنا چاہیں کہ یہ رفتار خدا تعالیٰ کے کیسے غیر معمولی فضل کو ظاہر کرتی ہے تو موازنے کے طور پر میں آپ کو بتا تا ہوں کہ اس تحریک سے پہلے تمام دنیا میں سال میں صرف 28 جماعتیں نئی قائم ہوئی تھیں۔اور اب خدا کے فضل سے ایک ایک سال میں تقریباً 250 جماعتیں نئی قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اس رفتار میں اور بھی اضافہ ہو جائے گا۔جن ممالک نے اس خدمت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی توفیق پائی ہے، ان میں گیمبیا، آئیوری کوسٹ ، نائیجریا، سینی گال، یوگنڈا، زائر، غانا، مغربی جرمنی اور انڈونیشیا نمایاں ہیں۔نئی جماعتوں کے قیام کے سلسلے میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کئی ایمان افروز واقعے بھی ایسے پیش آتے رہے، جن کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔خیر الدین با روس صاحب انڈونیشیا سے لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے 26 اپریل کو ایک گاؤں میں 159 آدمیوں نے اجتماعی بیعت کی۔اس سے قبل اس گاؤں میں تھوڑا پہلے 72 دوست اکٹھے جماعت میں داخل ہو چکے تھے۔اس طرح اب خدا تعالیٰ کے فضل سے 241 افراد پر مشتمل مضبوط جماعت قائم ہو چکی ہے۔گویا گاؤں کی 30 فیصد آبادی احمدی ہوگئی ہے۔اجتماعی بیعت کے نتیجے میں علاقے میں 639