تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 633 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 633

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء جہاں تک باقاعدہ مرکزی مربیان کا تعلق ہے۔ان تمام ممالک میں ابھی تک باقاعدہ مرکزی مربیان کام نہیں کر رہے۔اور 114 میں سے صرف 47 ممالک میں مرکزی مربی کام کر رہے ہیں۔اس لئے آئندہ سالوں میں اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مرکزی تربیت یافتہ مبلغ جب تک جماعتوں میں نہ پہنچیں، صحیح رنگ میں ٹھوس اور گہری تربیت کرنی مشکل ہو جاتی ہے۔تاہم جو رضا کار مربیان ہیں، ان پر بھی انحصار کیا جارہا ہے۔اور نئے رضا کار مربیان کو بھی ملکوں میں خدمت کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔اور اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے 6 ممالک میں رضا کار مربیان کام کر رہے ہیں۔اور باقی جتنے ممالک ہیں، ان کی دیکھ بھال داعین الی اللہ کے ہاتھوں میں ہے۔اور وہ خدا کے فضل سے بہت عمدگی سے کام کر رہے ہیں۔امسال جن نئے ممالک میں احمدیت قائم ہوئی ہے، ان کا ذکر کرتے ہوئے سب سے پہلے حضور نے کانگو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔کانگو جہاں امسال نئی جماعت قائم ہوئی ، اس کا مختصر تعارف یہ ہے کہ یہ فرانسیسی نو آبادی تھی۔1960ء میں یہ آزاد ہوئی۔اس کے شمال میں کیمرون اور سنٹرل افریقین ری پبلک ہیں۔جنوب میں انگولا ، مغرب میں گیون اور مشرق میں زائر ہیں۔اس کا رقبہ ایک لاکھ 32 ہزار مربع میل ہے۔دار الحکومت برازاویل اور آبادی 18لاکھ 50 ہزار ہے۔سرکاری زبان فرنچ ہے۔اس کے علاوہ چار لوکل زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔مذہب 50 فیصد عیسائی اور 45 فیصد مختلف قبائل، جو اپنا اپنا مقامی مذہب رکھتے ہیں اور صرف تین فیصد مسلمان ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے کانگو میں جماعت احمدیہ کے قیام کا سہراز ائر کی جماعت کے سر ہے۔زائر کے ہی وہ باشندے تھے، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس پیغام کو سرحد کے پار پہنچا کر کانگو میں جماعت کا قیام کیا۔پاپوانیوگنی ایک بہت بڑے جزیرے کے تقریباً نصف حصے اور اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے سینکڑوں جزائر پر مشتمل ہے۔یہ 1975ء میں آزاد ہوا۔یہ بھی بحرالکاہل کا ایک اہم جزیرہ ہے۔اس کے مغرب میں انڈونیشیا، جنوب میں آسٹریلیا اور مشرق میں ملائیشیا کا علاقہ ہے۔جو جزائر کی صورت میں چھوٹے چھوٹے ممالک پر پھیلا پڑا ہے۔تو الو اور تینی باغ بھی انہی جزائر میں شامل ہیں، جن میں خدا کے فضل سے گذشتہ سال ہماری جماعتیں قائم ہوئیں۔اس ملک کا رقبہ ایک لاکھ 78 ہزار دوسو، ساٹھ مربع میل ہے۔دارالحکومت پورٹ مورس بی اور آبادی 33لاکھ 96 ہزار ہے۔زبانیں انگریزی نبی ، موسو اور مورے ہیں۔مذہب بیشتر عیسائیت ہے۔اس کے علاوہ مختلف قبائل بھی ہیں اور کچھ مسلمان بھی ملتے ہیں۔- 633