تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 632 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 632

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مفتم جماعت احمدیہ کی نئی شاخوں کا قیام اس ذکر کا آغاز دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی نئی شاخوں کے قیام سے تعلق رکھتا ہے۔گذشتہ سال جو رپورٹ میں نے پیش کی تھی، اس میں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال تک 108 ممالک میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی تھی۔اس عرصے میں یعنی عرصہ زیر پورٹ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے چھ نئے ممالک میں احمدیت قائم کرنے کی توفیق ہمیں عطا فرمائی ہے۔اس طرح سے آج دنیا کے 114 ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے قدم مضبوطی سے جسم چکے ہیں۔آج سے چند سال پہلے 1984ء میں جب میں لندن آیا تھا، اس وقت یہ تعداد 1 9 تھی۔گویا کم و بیش اتنے یعنی اکانوے ہی سالوں میں جماعت احمد یہ 91 ممالک میں قائم ہوئی تھی۔اور تحریک جدید کی نصوبہ بندی کمیٹی نے یہ پروگرام بنایا تھا کہ صد سالہ جو بلی تک ہم کوشش کر کے 100 ممالک میں جماعت احمدیہ کو قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل کے ساتھ ابھی سے اس سے زیادہ ممالک میں احمدیت کو قائم کر دیا ہے۔گذشتہ تین سالوں میں، جس میں بعض حکومتوں نے جماعت احمدیہ کی دشمنی میں شامل ہو کر اسے انتہاء تک پہنچانے کی کوشش کی، خدا کے فضل سے 23 نئے ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہو چکی ہے۔امسال جن نے ممالک میں جماعت احمدیہ کوخدا کے فضل سے قدم جمانے کی توفیق ملی ہے، ان کے نام یہ ہیں:۔کانگو، پاپوانیوگنی فن لینڈ، آئس لینڈ، پرتگال اور نا ڈرو ان چھ ممالک کے علاوہ ساؤتھ امریکہ میں بولیویا اور بے لیز اور ارجنٹائن میں بھی جماعت کے قیام کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔بولیویا اور بے لیز میں ہمارے واقفین عارضی پہنچ چکے ہیں اور ان کی رپورٹیں خدا کے فضل سے نہایت خوشکن ہیں۔جہاں تک ارجنٹائنا کا تعلق ہے، مدتیں پہلے وہاں جماعت قائم ہوئی تھی۔اور ان میں وہ احباب شامل تھے، جو ہنگری سے آکر ارجنٹائنا میں مہاجر بن کر آباد ہوئے تھے۔اور ان کے علاوہ کچھ مقامی لوگ بھی تھے۔لیکن بدقسمتی سے اس جماعت کے ساتھ مرکز کا رابطہ ٹوٹ گیا۔اس لئے وہاں تو یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ خدا کے فضل سے وہاں پر احمدی موجود ہیں۔لیکن کتنے ہیں؟ کہاں ہیں؟ ان کا معیار کیا ہے؟ اس بارے میں ہم سر دست کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتے۔اس لئے انشاء اللہ بہت ہی قریب کے مستقبل میں ارجنٹائنا میں ہمارا مربی جا کر ان پرانے احمدیوں کو بھی تلاش کرے گا اور نئی جماعتیں قائم کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔632