تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 607
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 10 جولائی 1987ء وقف کرنے والی اولاد کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنی چاہئے دو خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء جب بھی ہم کوئی نذیر، کوئی ڈرانے والا کسی بستی یا کسی قوم کی طرف بھیجتے ہیں تو ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ ان میں سے جو خوشحال لوگ ہیں، وہ یہ کہتے ہیں کہ جس چیز کو بھی تم لے کے آئے ہو، ہم اس کا انکار کرتے ہیں۔جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو، خدا نے جو بھی پیغام دیا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کیا پیغام ہے، ہم اس کا انکار کرتے ہیں۔اور ساتھ وہ یہ کہتے ہیں:۔نَحْنُ أَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا ہم تم سے اموال میں بھی زیادہ ہیں اور اولاد میں بھی زیادہ ہیں۔یعنی مالی لحاظ سے بھی تم پر فوقیت رکھتے ہیں اور عددی قوت کے لحاظ سے بھی تم پر فوقیت رکھتے ہیں۔وو یہاں اختلافات عقائد کی بحث نہیں اٹھائی گئی۔یہ گفتگو ہورہی ہے کہ کیوں انکار کیا جاتا ہے۔انکار کے نفسیاتی پہلو کونمایاں فرمایا گیا ہے۔اور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انکار کی بنیادی وجہ تکبر ہے“۔اهرو پھر فرمایا:۔وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا اور وہ مال اور وہ اولادیں، جن کے ذریعے بالتی تقربکم عند نازلفی ، جو تمہیں ہمارے نزدیک ایک قرب کا مقام عطا کر سکتیں ہیں، یہ قرب کا مقام نہیں عطا کریں گی۔کیوں؟ اس کی وجہ بیان فرمائی گئی ہے۔یعنی ایسے اموال اور ایسی اولادیں، جو یہ اندرونی طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ صلاحیت رکھتیں ہیں کہ کسی کو اللہ کا قرب عطا کر دیں تمہیں یہ قرب عطا نہیں کریں گی۔الامن امن و عمل صالحاً سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور عمل صالح اختیار کریں“۔وو امر واقعہ یہ ہے کہ تمام مذہبی تاریخ میں ہمیشہ ہر قوم کی خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوؤں کی مخالفت کرنا ، اسی نفسیاتی بیماری کے نتیجے میں ہوتا ہے۔تکبر کو بھی خدا تعالیٰ نے سب سے زیادہ ذلیل بدی شار فرمایا ہے۔سب سے زیادہ قابل نفرت بدی، جو قرار دی گئی ہے، وہ تکبر ہے۔شیطانیت کی روح تکبر بیان فرمائی گئی۔607