تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 543
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 فروری 1987ء کرے، جس میں ظاہری یا مخفی شرائط ہوں، جب وہ شرائط پوری نہ ہوں تو وہ وعدہ مل جاتا ہے۔ایسے شخص کو جھوٹا نہیں کہا جاسکتا۔آپ اپنے طور پر دنیا میں ہزار ہا وعدے کرتے پھرتے ہیں، اپنی اولاد سے بھی اور دوسروں سے بھی، وہاں آپ کو جھوٹا ہونے کا کوئی خوف نہیں آتا۔اپنے بیٹے کو کہتے ہیں کہ ہاں میں تمہارے لئے تعلیم کا انتظام کروں گا، میں تمہیں فلاں چیز لے کے دوں گا، فلاں جگہ سیر پہ لے کے جاؤں گا۔اپنی بیویوں سے وعدے کرتے ہیں، اپنے بچوں سے وعدہ کرتے ہیں۔حالانکہ اگلے سانس کا آپ کو پتہ نہیں کہ اگلے سانس میں بھی زندہ رہیں گے کہ نہیں۔وہاں کیوں جھوٹ کا خوف نہیں آتا؟ کیا خدا کی خاطر کام بس ایک ہی چیز رہ گئی ہے، جہاں سے آپ کو جھوٹا ہونے کا خوف لاحق ہو جاتا ہے؟ اس کا جھوٹ اور سچ سے تعلق ہی کوئی نہیں۔اس کا یقین اور توکل سے تعلق ہے۔اگر یقین کا سر آپ بلند رکھیں گے اور توکل کا میعار بلند تر کریں گے تو لازماً آپ کے وعدوں میں پختگی ہوتی چلی جائے گی اور زیادہ یقینی ہوتا چلا جائے گا کہ وہ وعدہ ضرور پورا ہوگا۔کیونکہ خدا تعالیٰ آپ کو جھوٹا نہیں دیکھنا چاہتا۔جو قسمیں کھا جاتے ہیں، یہی تو اس کا مطلب ہے۔لواقسم على الله لابره الله (بخاری کتاب الصلح حدیث نمبر : 2504) بعض ایسے بھی ہیں، جو خدا پر قسمیں کھا جاتے ہیں۔اتنا کامل یقین اور اتنا کامل تو کل کہ خدا ایسے کرے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ان کے سر میں بظاہر خاک پڑی ہوئی ہوتی ہے، بال بکھرے ہوئے اور پراگندہ حال ہوتے ہیں لیکن جب وہ خدا پر قسم کھاتے ہیں تو خدا ضرور ان کی قسم کو پورا کر دیتا ہے۔ان معنوں میں، میں آپ سے کہتا ہوں کہ وعدے کریں خدا سے اور قسمیں کھا ئیں بے شک کہ خدا کی قسم ہم ایسا کر کے دکھا ئیں گے۔پھر چاہے آپ پراگندہ حال ہوں، چاہے آپ کے بالوں میں خاک پڑی ہوئی ہو، تب بھی خدا تعالیٰ آپ کی قسموں کی غیرت رکھے گا اور آپ کے وعدے انشاء اللہ ضرور پورے ہوں گے۔لیکن خدا سے وہ سلوک تو نہ کریں، جس طرح وہ دودھ کا تالاب بھرنے والوں نے بادشاہ سے سلوک کیا تھا۔کہانی بار ہا آپ نے سنی ہوگی لیکن ہے ہی اس لائق کے بار بار سنایا جائے اور بار بار سنا جائے۔کیونکہ اس میں ایک بڑا گہر اسبق ہے اور قوموں کے عروج اور زوال سے اس کا تعلق ہے، قوموں کی زندگی اور موت سے اس کہانی کا تعلق ہے۔543