تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 46
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 10 مئی 1985ء خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک جس دعا کا میں نے ذکر کیا تھا، وہ الگ اجتماعی دعا ہو گی بلکہ نماز جمعہ میں بھی دعا کریں اور نماز جمعہ کے بعد بھی اپنے طور پر یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس افتتاح کو غیر معمولی برکتیں عطا فرمائے اور ہماری توقع سے بڑھ کر پھل لگائے۔ایک زمانہ تھا جب بشیر آرچرڈ صاحب بیچارے یہاں اکیلے تھے اور دعا کے لئے مجھے بھی بڑی بے چینی اور سخت گھبراہٹ کے ساتھ خط لکھا کرتے تھے کہ میں کیا کروں، کچھ بھی نہیں بنتا، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جماعت بھی بالکل چھوٹی سی ہے ، وہ بھی نہیں آتی۔اور لگتا ہے، میں تو اکیلا ہی چھوڑا گیا ہوں۔اس وقت شاید وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ میری دعائیں قبول نہیں ہور ہیں۔لیکن اب دیکھ لیں ، اللہ کے فضل کے ساتھ رونق بھی ہے، جماعت توجہ بھی کر رہی ہے بیعتیں بھی ہو رہی ہیں۔ابھی میں نے سنا ہے کہ قریب زمانہ میں ہی ایک Scotish نوجوان خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ دعائیں قبول کرتا ہے۔لوگوں کو یونہی وہم ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔اپنے وقت پر کرتا ہے۔بعض دفعہ سمجھ بھی نہیں آتی کہ قبول ہو بھی رہی ہیں۔لیکن بعد میں ایک دم لگتا ہے کہ ساری دعاؤں کو پھل تیار ہو رہا تھا۔تو دعا ئیں ضرور کریں اور کثرت سے کریں اور ان سے غافل نہ ہوں اور کرتے چلے جائیں۔پھر دیکھیں انشاء اللہ خدا آپ کی حقیر کوششوں کو بھی عظیم الشان پھیل عطا فرمائے گا۔انشاء اللہ۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 425 ت447) 46