تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 537 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 537

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء انسان ان ناموں کو تو بھول چکے ہوں گے، مگر درود اور سلام بھیجیں گے ان لوگوں پر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ان غلاموں پر ، جنہوں نے اسلام کے لئے نئے نئے ممالک فتح کئے ہیں۔بہت ہی عظیم الشان کام ہے۔اس کو اگر فوری طور پر تقسیم کر کے مشورے کے ساتھ یا Alternative مشورے بھی بھیج دیئے جائیں گے۔اگر آپ کے لئے یہ مناسب نہیں تو اور دوسری جگہ لے لیں اپنی پسند کی۔تو جنوبی امریکہ کے ہر ملک میں یہ عزم لے کر بڑھیں آگے کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام کا اور اسلام کے احیائے نو کا پودا راسخ کر دینا ہے۔اور کوشش کرنی ہے کہ مضبوط جماعت مقامی دوستوں کی وہاں پیدا ہو جائے۔اتنی کثرت سے اب دنیا میں جماعتیں پھیل چکی ہیں، اللہ کے فضل کے ساتھ اور ذرائع بھی ایسے وسعت پذیر ہیں کہ یہ کام اگر حکمت کے ساتھ تقسیم کیا جائے تو کچھ زیادہ بوجھ معلوم ہی نہیں ہوگا۔بہت آسانی کے ساتھ ، خدا کے فضل کے ساتھ یہ دوسرے کاموں کے ساتھ ضمنا ہونا شروع ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کچھ انفرادی ذمہ داریاں ہیں، جن کی طرف مجھے دوبارہ توجہ دلانا ہے۔انفرادی طور پر ہر شخص، ہر مومن ہر وقت کوشش میں رہتا ہے کہ میری کچھ کمزوریاں کم ہوں اور کچھ خوبیاں نئی مجھ میں پیدا ہو جائیں۔اور اس کے متعلق وہ پھر دعا بھی کرتا ہے، دعاؤں کے لئے لکھتا بھی ہے اور جب وہ بے بس ہو جاتا ہے، ان کمزوریوں کے مقابل پر تو اور زیادہ بے چین اور پریشان ہوتا ہے۔آگے جو آپ کو منزل نظر آ رہی ہے، اس کو اگر آپ سامنے رکھ کر اپنی کمزوریاں دور کرنے کی کوشش کریں اور دعا یہ شروع کر دیں کہ اے خدا! نئی صدی میں ، میں داخل نہ ہوں، جب تک میری کمزوریاں مجھ سے جھڑ نہ چکی ہوں اور بعض نئی خوبیاں مجھے میں پیدا نہ ہو چکی ہوں۔تو یہ عزم اور یہ قریب آتی ہوئی منزل آپ کی بہت مدد کرے گی اور عام حالات میں جن گناہوں کا مقابلہ آپ نہیں کر سکتے تھے، یہ ایک نیار جان آپ میں گناہوں کا مقابلہ کرنے کی مزید طاقت پیدا کر دے گا۔تو دعاؤں کے ساتھ انفرادی کمزوریاں بھی دور کرنے کی کوشش کریں اور اپنے گھر اور اپنے ماحول پر نظر ڈال کر ان کی کمزوریاں بھی دور کرنے کی کوشش کریں۔لیکن اعتراض کا نشانہ بنا کر نہیں ، طعنے دے کر نہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جماعت کو نصیحت فرمائی محبت اور پیار اور خلوص کے ساتھ نصیحت کرتے ہوئے ، ان کے لئے دعائیں کرتے ہوئے عاجزی اور انکساری کے ساتھ کوشش کریں کہ اپنے ماحول میں سے بھی کچھ برائیاں دور کریں، کچھ نئی خوبیاں پیدا کر دیں۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 83 تا 95) 537