تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 516
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لائبیریا تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم کریں۔اپنے اعلیٰ اور نیک نمونہ سے ان کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ جب کل کو یہ آپ کی جگہ لیں تو ی اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے آئندہ آنے والی احمدیت کی مشخصی کونپلوں کی عمدہ رنگ میں نشو و نما کریں اور انہیں ایسے اعلیٰ اخلاق کا خوگر بنا دیں کہ ان کے معصوم چہروں پر دینداری اور روحانیت کا نور نظر آنے لگے۔پس آج احمدیت فتح کے ادوار میں داخل ہونے کے لئے آپ سے بے لوث اور مخلصانہ قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔پس آگے بڑھیں اور ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے بنی نوع انسان کی خدمت میں خواہ وہ لسانا ہو یا عملاً ، ہمہ تن مصروف ہو جائیں۔بھٹکتی ہوئی روحوں کو اللہ کی طرف بلائیں اور ان کے دکھوں کا مداوا بھی کریں۔معاشرہ کو گندگیوں سے پاک کریں اور انسانیت کو امن وسلامتی کے ماحول سے آشنا بھی کریں۔پس دعاؤں سے کبھی غافل نہ ہوں اور آج قبولیت دعا کے تازہ اور زندہ نشانات اپنی ذات میں دیکھنے کی تمنا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے اور دونوں جہان میں سرخرو کرے، (آمین)۔جملہ احباب جماعت کو میرا محبت بھر اسلام۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع 516 ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 فروری 1987ء)