تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 515
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لائبیریا آج احمدیت فتح کے لئے آپ سے قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لائبیریا منعقدہ 24، 25 جنوری 1987ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم میرے پیارے برادران! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ لائبیریا24 و25 جنوری 1987ء کو اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اس جلسہ کو ہر جہت سے کامیاب اور بابرکت فرمائے اور اس کے شیریں ثمرات سے آپ سب کو وافر حصہ عطا فرمائے۔خدا کا شکر ہے کہ لائبیریا کی جماعت کا قدم بھی ترقی کی طرف اٹھنے لگا ہے۔احباب جماعت میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ذیلی تنظیموں کے قیام اور ان کے مقاصد کے حصول کے لئے نئے نئے پروگرام بنانے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوئی ہے۔تاہم ابھی تبلیغ اور تربیت کے میدان آپ کی خاص توجہ کے متقاضی ہیں۔اہل لائبیریا کے دلوں کو اسلام کی خاطر جیتنے اور انہیں خدائے واحد کا پرستار بنانے اور اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو پھیلانے کے لئے جس جوش و جذبہ کی ضرورت ہے، اس طرف ابھی پوری توجہ پیدا نہیں ہوئی۔یہی وجہ ہے کہ لائبیریا ابھی تک اپنے ساتھی ممالک کی نسبت بیعتوں میں بہت پیچھے ہے۔پس اس کمی کو دور کرنے کے لئے اولاً تو اپنے اندر ایک نیک نمونہ پیدا کریں، اپنے آپ کو اعلیٰ اسلامی اخلاق کا مالک بنا ئیں۔آپ اس دور ابتلاء میں حقیقی اسلام کے نمائندہ ہیں۔خدا کی خاطر خدا کی مخلوق سے محبت کی ادائیں سیکھیں۔آپس میں محبت، حسن سلوک ، غریب پروری اور عفو کو رواج دیں اور اپنی عملی زندگی میں آنحضرت کی سیرت کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔اپنی نسلوں کی بھی عمدہ رنگ میں تربیت کریں، اللہ اور اس کے رسول کی محبت ان کے دلوں میں بٹھا ئیں، قرآن سے پیارا نہیں سکھائیں، ان کے دلوں میں خلافت احمدیہ سے محبت اور عقیدت پیدا کریں اور انہیں قیادت کے سلیقے سکھا کر اپنے قدموں پر کھڑا 515