تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 487
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت بتدریج ترقی پذیر ہے 03 جنوري ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء سوال: جماعت احمدیہ میں وقف زندگی کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا؟ فرمایا : " تاریخ احمدیت میں اپنے آپ کو وقف کرنے والے سب سے پہلے شخص حضرت خلیفة المسيح الاول تھے۔آپ نے غیر مشروط طور پر اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی تھی۔فتح اسلام ، جو حضرت مسیح موعود کی بہت ابتدائی تصانیف میں سے ہے۔اس میں آپ نے حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب کا ذکر کر کے ان کا ایک خط درج کیا ہے۔وہ خط پڑھ کر وقف کی صحیح روح کا اندازہ ہوتا ہے۔حضرت مولوی صاحب نے ایک ایک چیز کا نام لے کر جو کسی انسان کے لئے عزیز ہو سکتی ہے، اسے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پیش کر دیا۔اور جس طریقے سے آپ نے پیش کیا، وہ اس قدر اثر انگیز تھا کہ حضرت مسیح موعود کا ان کی اس قربانی سے بہت متاثر نظر آتے ہیں۔اور اس وقت آپ نے حضرت مولوی صاحب کے متعلق جن جذبات کا اظہار فرمایا، وہ اتنے گہرے ہیں کہ ان کو پڑھ کر سب کچھ قربان کرنے کو دل چاہتا ہے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کو حضرت مسیح موعود نے ان کی پیدائش سے بہت پہلے ہی یہ دعائیں کرتے ہوئے کہ اے اللہ ! اس کا وجود صرف ایک نسل کے لئے ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی باعث برکت ہو، وقف کر دیا تھا۔فرمایا کہ ”جہاں تک موجودہ نظام وقف کا تعلق ہے، میرے خیال میں اسے حضرت مصلح موعود نے 1938ء میں تحریک جدید کے ساتھ شروع کیا تھا“۔یکم مارچ (مطبوعہ ہفت روزہ النصر 10 جنوری 1986ء) سوال: سیاہ فام امریکی مسلمانوں کے لیڈر الامجا محمد کے نظریات کیا ہیں اور یہ کہاں تک درست ہیں؟ فرمایا : الامجا محمد احمدیت کے ذریعہ ہی اسلام سے متعارف ہوئے تھے۔چونکہ احمدیت، مذہب کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دیتی، اس لئے وہ احمدیت سے دستبردار ہو گئے۔اس 487