تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 479 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 479

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید امریکہ احسان تم پر ظاہر کرے۔کینہ وری سے پر ہیز کرو اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک راہ نیکی کی اختیار کرو۔نہ معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ۔(رساله الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 307,308) میرے پیارو! انسان کا تقویٰ، اس کا ایمان، عبادت اور پاکیزگی سب کچھ خدا کی دین ہے اور خدا کے فضل پر موقوف ہے۔اسے حاصل کرنے کے لئے انسان کو ہمیشہ ”عبد شکور بنا رہنا چاہیے۔کیونکہ عبودیت کا الوہیت سے ایسا تعلق ہے کہ عبد اپنے مولیٰ کا ذرہ ذرہ محتاج ہے اور ایک دم خدا تعالیٰ کے سوا نہیں گزار سکتا۔عبادت میں تو ایک لذت اور سرور ہے، جو کہ تمام لذات دنیا اور حظوظ نفس سے بالاتر ہے۔دکھ درد سے خالی بندگی تو بندگی ہی نہیں ہوتی۔پس خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو بڑھائیں اور اسے راضی کریں۔راتوں کو اٹھ اٹھ کر اسے پکاریں اور اپنی عبادتوں کے معیار کو ہر لحاظ سے بلند کریں۔اپنے اعمال میں ایک خوبصورتی پیدا کریں اور ان پر قبولیت کے رنگ چڑھائیں۔دعا، جو گناہوں کے لئے ایک تریاق اور سم قاتل ہے، اسے اس یقین کے ساتھ مانگیں کہ جو کچھ ہو گا ، دعا ہی کے ذریعہ ہوگا۔یہی ہمارا ہتھیار اور غالب آنے والا ہتھیار ہے۔لیکن اس میں شرط استقامت لازم ہے۔کیونکہ دعا جب صبر اور صدق کے ساتھ اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو یقیناً شرف قبولیت پاتی ہے۔تبلیغ کو وسعت دیں اور خدمت اسلام کی جو جوت میرے مولیٰ نے میرے سینہ میں لگائی ہے، اسے اپنے دلوں میں روشن کرنے کی سعی کریں۔اور وہ آسمانی نشانات و تائیدات، جو ہر روز موسلا دھار بارش کی طرح سلسلہ عالیہ احمدیہ پر نازل ہورہی ہیں، ان کی گونج کو اقصائے عالم تک پہنچائیں۔مگر یاد رکھیں کہ دینی خدمات کی توفیق مومنین کی انہی جماعتوں کو میسر آیا کرتی ہے، جو اپنے اعمال حیات کی تاریں ایک مضبوط دینی مرکز سے وابستہ کر چکی ہوں۔پس خلافت احمدیہ سے ہمیشہ لٹمی وابستگی رکھیں۔اس نعمت کی قدر کریں کہ آپ کی تمام تر ترقیات کا دارو مدار اسی نظام سے وابستہ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان سب نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر آن آپ کے ساتھ ہو، آمین۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد (خليفة المسيح الرابع) (مطبوعہ ہفت روزہ النصر 14 نومبر 1986ء) 479