تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 470
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہیں تو ہندوستان بحیثیت مجموعی جس میں پاکستان بھی ہے آج کا اور ہندوستان بھی ہے، یہ خطہ سرزمین جسے ہندو پاکستان کا برصغیر کہا جاتا ہے، اس علاقے کے لوگوں پر خدا تعالیٰ نے اولین ذمہ داری ڈالی۔اور اولین طور پر ان میں کوئی مادہ دیکھا ہے، اصلاحی۔ان میں بعض مخفی خوبیاں دیکھی ہیں، جن کو خدا تعالیٰ کی نظر نے پہچانا ہے۔اس لئے ان کو چنا ہے۔خدا جانتا تھا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے ان کے اندر مادہ ضرور موجود ہے۔اس علاقہ کے لوگ جو سو سال سے مسلسل قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور بڑی وفا کے ساتھ حق کو چھٹے ہوئے ہیں، یہ بات بتاتی ہے کہ یقینا خدا تعالیٰ کی نظر نے صحیح شناحت فرمائی۔بہر حال ساری دنیا میں سے اس علاقہ کے لوگوں کا دین پھیلانے کے لئے استعمال ہونا دنیا کے آئندہ نقشہ کا ایک لازمی حصہ ہے۔لاز ماہر ملک میں آغاز میں، ابتداء میں اسی علاقہ کے لوگوں کو تبلیغ میں مؤثر کردارادا کرنا ہو گا اور لمبے عرصہ تک کرنا ہوگا۔اور تربیت میں بھی ایک نہایت مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔اس لئے جماعتوں کو اس پہلو سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ہمیں لازماً مجبور پاکستانی اور ہندوستانی احمد یوں کے کردار کو خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھنا ہوگا۔کیونکہ خدا نے انہیں استعمال کرنے کے لئے چنا ہے۔اگر یہ کھوٹے پیسے بن گئے تو ہم انہیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔اور اگر یہ اچھے پیسے بنے تو غیر معمولی اسلام کی خدمت دنیا میں کر سکتے ہیں۔پھر دوسرا پہلو ہے ان کی اگلی نسلوں کو سنبھالنے کا۔لیکن وہ پہلے پہلو کا بچہ ہی ہے۔جس طرح انگلی نسل موجودہ نسل کے بچے ہوتے ہیں، اسی طرح موجودہ نسل کو آپ سنبھالیں اور صحیح خطوط پر چلائیں تو روحانی طور پر اگلی نسل بھی لاز ما بچ جاتی ہے۔نقائص ڈھونڈنے کے لئے آپ دوسری نسل کی شکلوں کو نہ دیکھیں۔جب بھی کوئی نقص ہو تو پہلی نسل کی شکلوں کو دیکھیں۔وہاں سے ابتداء ہوئی ہے۔یاد رکھیں یہ قرآن کریم نے ہمیں نکتہ عطا فرمایا ہے کہ آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے موجودہ نسلوں کو سنبھالو۔فرمایا:۔يَايُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ (الحشر: 19) اس کے وسیع معانی میں ایک معنی یہ بھی ہے کہ اے آج کے بسنے والے مسلمانو! اے ایمان والو! جن کو ہم مخاطب ہیں، اگلی نسلوں کی تربیت کے تم ذمہ دار ہو، اس لئے تم پوچھے جاؤ گے۔کل کیا پیچھے چھوڑ کر جانے والے ہو، اس کا سوال تم سے کیا جائے گا۔اس لئے یہ نہایت ہی اہم بات ہے کہ موجودہ نسل کے احمدیوں میں جو دنیا کے کسی خطہ میں بھی آباد ہوں، ان کی تربیت کی طرف فوری توجہ کریں۔اگر وہ متوازن 470