تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 449
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان انہیں اس راستہ پر ڈال دیں، جو جنت کا راستہ ہے۔تاکہ بڑے ہو کر وہ اسلام کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن جائیں۔اس طرح آپ کے وجودوں سے سلسلہ کو جو مدد ملے گی، اس پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔اور تاریخ احمدیت ہمیشہ اس پیار سے آپ کو یادر کھے گی کہ محمد عربی کے عاشقان صادق اور مہدی معہود کے شیدائی ان گودوں کے پالے ہیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آپ اس کی ہوں اور وہ آپ کا ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعہ ہفت روزہ النصر 28 نومبر 1986ء بشکریہ ہفت روز : "بدر" قادیان 30 اکتوبر 1986ء) 449