تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 441
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسه سالانه سین تبلیغ کا میدان آپ سب کی خاص توجہ کا متقاضی ہے پیغام بر موقع جلسه سالانه پین منعقد 24,250اکتوبر 1986ء پیارے عزیزان! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ جماعت احمدیہ پین اپنا سالانہ جلسہ 24 اور 25 اکتوبر 1986ء کو منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس جلسہ کو غیر معمولی طور پر کامیاب فرمائے۔پیارے عزیزو! آپ دنیا کے عام لوگوں کی طرح نہیں ہیں۔آپ اس مسیح محمدی کے غلام ہیں۔جس کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی تھی کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا جائے گا تو وہ اسے پھر سے زمین میں قائم کرے گا۔پس اپنے اس مقام کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔بلند پروازی اختیار کریں اور روحانی رفعتوں کو حاصل کریں۔تبلیغ کا میدان آپ سب کی خاص توجہ کا متقاضی ہے۔اہل سپین کے دلوں کو اسلام کی خاطر جیتنے، انہیں خدائے واحد کا پرستار بنانے کے لئے جس جوش و جذبہ کی ضرورت ہے، اس طرف ابھی پوری توجہ پیدا نہیں ہوئی۔آپ اس دور میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نمائندہ ہیں۔اس کا حق ادا کیجئے۔آج احمدیت فتح کے نئے ادوار میں داخل ہونے کے لئے آپ سے بے لوث اور مخلصانہ قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔پس عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے ، اپنے اعلیٰ اخلاق، بے لوث خدمت محنت اور دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھیں اور اہل سپین کی تقدیر کو بدل ڈالیں۔اہل سپین کو اپنے دلوں میں بسائیں ، ان سے مسلسل رابطہ رکھیں اور تعلقات بڑھا ئیں۔بار بار ملاقات سے بھی دلوں کے زنگ اترتے ہیں اور بہت سے شبہات کا ازالہ ہو کر صداقت اپنے نکھار کے ساتھ نکھرتی ہے اور صحیح صورتحال سامنے آتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے 441