تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 425 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 425

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرموده 117اکتوبر 1986ء بلند پروازی اختیار کریں اور روحانی رفعتوں کو حاصل کریں پیغام فرمودہ 17 اکتوبر 1986ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ سیرالیون پیارے عزیزان! الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمد یہ سیرالیون اپنا تیسر اسالانہ اجتماع 24,25 اکتوبر 1986ء کو منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دینی پروگرام کو غیر معمولی طور پر کامیاب فرمائے۔پیارے عزیزو! آپ دنیا کے عام نو جوانوں کی طرح نہیں ہیں۔آپ اس مسیح محمدی کے غلام ہیں، جس کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی تھی کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا جائے گا تو وہ اسے پھر سے زمین میں قائم کرے گا۔پس اپنے اس مقام کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔بلند پروازی اختیار کریں اور روحانی رفعتوں کو حاصل کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے ساتویں آسمان تک رفعت عطا فرماتا ہے۔پس عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اور بنی نوع انسان کی سچی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر، انہیں فسق و فجور اور معصیت کی زندگی سے بچا کر مولائے حقیقی کے قدموں میں لانے کے لئے بھر پور سعی کریں۔اپنے اعلیٰ اخلاق، بے لوث خدمت، محنت اور دعاؤں کے ساتھ سیرالیون کی تقدیر کو بدل دیں۔آج آپ کے ملک کو آپ کی ضرورت ہے۔خدا کرے کہ آپ اپنی عظیم ذمہ داریاں احسن رنگ میں انجام دینے کی توفیق پائیں۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع لندن، 17 اکتوبر 1986ء مطبوعہ ہفت روز و النصر 10 دسمبر 1986ء) | 425