تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 416
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اکتوبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم احساس کہ ہم نے تبلیغ کرنی ہے، اسلام کا پیغام پہنچانا ہے، اس ملک کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اور آپ کے دین کے لئے فتح کرنا ہے، یہ احساس اس شدت کے ساتھ پہلے مجھے محسوس نہیں ہوا تھا۔پس ان سب پہلوؤں سے جب میں غور کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کے شکر سے میرا دل بھر جاتا ہے کہ یہ دورہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مطمئن کرنے والا اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کی طرف مزید متوجہ کرنے والا تھا۔اس دوران بعض مزید آئندہ جماعت کی ترقی کے پروگرام بھی ذہن میں ابھرے اور اللہ تعالٰی نے ایسے امور کی طرف نشاندہی بھی کروائی، جن کے نتیجہ میں، میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت کی ترقی پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو جائے گی۔اور جن جن جگہوں پر ان امور کا ذکر ہوا ہے، وہاں میں نے محسوس کیا کہ جماعت میں خود ایک بڑا ولولہ پایا جاتا ہے کہ ہمیں عمل کی نئی راہیں بتاؤ، ہم آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔چنانچہ جن جن دوستوں سے بعض تجاویز کے متعلق مشورے طلب کئے گئے ، انہوں نے نہایت ہی محبت اور خلوص کے ساتھ نہ صرف مشورے دیئے بلکہ کام کی ذمہ داریاں بھی قبول کیں۔اس لئے ان کی تفصیلات میں تو یہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر کے دوران جماعت احمدیہ کینیڈا کے مستقبل کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے بہت سی نئی تجاویز سوجھائیں اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لئے غور اور فکر کی توفیق عطا فرمائی اور عمل درآمد کرنے کے لئے انصار مہیا فرمائے۔جو پورے ولولے اور خلوص نیت کے ساتھ اس بات پر تیار ہیں کہ عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ جو جو ا ہیں ان کو دکھائی گئی ہیں، ان میں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔اس پہلو سے ساری دنیا کی جماعتوں کو جس جس تک میری یہ آواز پہنچے، کینیڈا کو خصوصیت سے اپنی دعاؤں میں شامل کر لینا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ اسلام کے مستقبل کے لئے کینیڈا ایک بہت ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک خاص نوعیت کا یہ ملک ہے، جس کو شمالی امریکہ ہونے کے باوجود شمالی امریکہ کی بعض برائیوں سے بچنے کی توفیق ملی ہے اور شمالی امریکہ کی بہت سی ترقیات سے حصہ پانے کی بھی توفیق ملی ہے۔اگر چہ شمالی امریکہ میں جو United States of America ہے یعنی ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اس کے مقابل پر بہت پیچھے ہے۔لیکن اس کے اندر Potential موجود ہے۔خدا تعالیٰ نے غیر معمولی اس ملک کو ایسی صلاحیتیں بخشی ہیں کہ اگر ان سے استفادہ کیا جائے تو دنیاوی طاقت کے لحاظ سے بھی بہت ہی عظیم ملک بن سکتا ہے۔مذہبی طور پر اگر چہ اس ملک پر بھی مادہ پرستی کا اثر ہے لیکن ہر جگہ میں نے محسوس کیا کہ مادہ پرستی کا جو اثر امریکہ پر ہے، اس کا عشر عشیر بھی ابھی کینیڈا پر نہیں۔اور ان کا مادہ پرستی کا اثر Skin Deep یعنی بڑا سطحی ہے۔ہر گفت و شنید کے نتیجہ میں، میں نے محسوس کیا کہ ان کے اندر مذہب کی لگن ہے اور جذبہ پایا 416