تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 415 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 415

خطبه جمعه فرموده 10 اکتوبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نئی جان پیدا کر رہے ہیں، نئی تازگی عطا کر رہے ہیں، نیا ولولہ عطا کر رہے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ صرف کینیڈا ہی میں نہیں ، ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی قسم کی رحمتوں کا نزول ہو رہا ہوگا۔پس جماعت احمدیہ کو اس پہلو سے خوشخبری ہو کہ جماعت ایک نئے ترقی کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اور اس دور کے نتائج بہت دور رس ہیں، بہت دیر تک نکلتے رہیں گے۔اور اگر ان نتائج کو ہم سنبھالیں تو آئندہ عظیم الشان اور عظیم تر نتائج کے لئے وہ مزید بنیادیں مہیا کریں گے۔اور بلند تر نئے پلیٹ فارم قائم کریں گے۔پس جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کے نیچے دیتی چلی جارہی ہے۔اور جتنا یہ احساس ہمارا بڑھتا جائے گا، اتنا ہی خدا کا یہ وعدہ پورا ہوتا چلا جائے گا کہ لازیدنکم (ابراهیم:08) تم شکر ادا کرتے چلے جاؤ اور میں اس شکر کے نتیجہ میں اپنے فضلوں اور رحمتوں اور برکتوں کو بڑھاتا چلا جاؤں گا۔جہاں تک بیرونی واسطے کا تعلق ہے، جماعت احمدیہ کینیڈا کی ہر شاخ میں بیرونی دنیا سے تعلق زیادہ واضح اور مضبوط ہوا ہے۔واضح ان معنوں میں کہ پہلے اس تعلق میں کچھ ابہام سا پایا جاتا تھا اور دونوں طرف نمایاں احساس کے ساتھ ایک دوسرے کے وجود کی پوری خبر نہیں تھی۔یعنی جماعت احمدیہ کے افراد یہ سمجھتے تھے کہ کینیڈا کی دنیا الگ ہے اور ہم الگ ہیں۔اور کینیڈا اجماعت احمدیہ کے وجود سے عملاً بے خبر تھا۔ایک معمولی سا احساس تھا کہ یہاں کچھ اور قسم کے لوگ بھی رہتے ہیں لیکن اب یہ تعلق واضح ہو گیا ہے۔اور اس کثرت کے ساتھ جماعت احمدیہ نے اپنے آپ کو اپنے ماحول پر واضح کیا ہے اور احمدیت کا تعارف کروایا ہے کہ جس جس جگہ بھی میں گیا ہوں، مجھے یہ احساس ہوا کہ جماعت احمدیہ کے متعلق ابتدائی تعارف کی ضرورت نہیں رہی۔یہاں تک کہ پریس میں بھی جماعت احمدیہ کے بارے میں خاصا تعارف موجود تھا۔وہاں کے مختلف حکام سے بھی رابطہ رہا، Intelegencia سے بھی رابطہ رہا اور اکثر جگہ یہ دیکھ کر تعجب ہوتا تھا کہ وہ جماعت کے حالات کے متعلق باخبر ہیں۔اور گزشہ دو، تین سال کے اندر اس پہلو سے جماعت نے بڑے منظم طور پر کام کو آگے بڑھایا ہے۔پس اب کینیڈا میں جماعت ایک معین ، ٹھوس وجود کے طور پر ابھر آئی ہے۔اور جماعت میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ ہم ان سے کٹ کر نہیں رہیں گے بلکہ ان کے ساتھ شامل ہوں گے، ان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے۔اور سارا کینیڈا اور اصل خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اسلام کے لئے ایک مستقبل کی سرزمین بننے والا ہے۔جہاں اسلامی نفوذ کو ہم نے معین طور پر بڑی کوشش ، محنت اور دعاؤں کے ساتھ پھیلاتے چلے جانا ہے۔پہلے یہ احساس اگر تھا بھی تو انفرادی طور پر پایا جاتا تھا۔مگر ساری جماعت کا یہ 415