تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 406
خلاصہ خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے، یہ جماعت جہاں بھی عبادت گاہ تعمیر کرے گی ، وہ قرآن کریم کے بیان فرمودہ مقاصد کے مطابق تعمیر کرے گی۔نفرت اور تشدد پھیلانے یاد ہشت گردی پھیلانے کے لئے تعمیر نہیں کرے گی۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک امن پسند جماعت ہے۔حضور نے مزید فرمایا:۔68 " آج کل ہمیں نفرتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بناء پر ہمارے دل دکھوں اور تکلیفوں کے ستائے ہوئے ہیں۔اس امر کے باوجود کہ دین حق قطعاً نفرت نہیں سکھاتا بلکہ دین حق تو پہلے بنی نوع انسان سے محبت اور پھر اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا سکھاتا ہے، پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مذہب کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔حالانکہ وہ خود ظلم پیدا کرنے والا نہ تھا“۔حضور نے فرمایا کہ دو اللہ تعالیٰ کی منشاء ہی یہی ہے کہ اس کے ماننے والے، نہ ماننے والوں کے غضب کا نشانہ بنیں۔تا یہ تکالیف اور مصائب ان کے تزکیہ کا موجب بنیں۔حضور نے تقریب میں موجود میئر صاحبان کو مخاطب کر کے یہ یقین دلایا کہ آج تو ہم یہ آغاز کر رہے ہیں۔انشاء اللہ ہم ان کے دوسرے شہروں میں بھی خدا کے گھر تعمیر کریں گے۔حضور نے محترمہ لائیلا ( نمائندہ وزیر) کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ” ہمارے بھی نیک اور محبت بھرے جذبات وزیر موصوف تک پہنچا دیئے جائیں۔آخر پر حضور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب کرے۔آمین۔406 (مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ خالد اکتوبر 1986 ء و ہفت روزہ النصر 17 اکتوبر 1986 ء )