تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 405 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 405

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے کینیڈا کے شہر محس ساگا میں جماعت احمدیہ کی پہلی بيست السجود کا اپنے دست مبارک سے سنگ بنیا درکھ کر تعمیر کے مرحلہ کا آغاز فرمایا۔سنگ بنیاد وو ، رکھے جانے سے قبل حضور نے پر زور الفاظ میں یہ اعلان فرمایا کہ جماعت احمد یہ جہاں بھی اپنی بیست السجود تعمیر کرے گی ، وہ قرآن حکیم میں بیان فرمودہ مقاصد کے لئے تعمیر کرے گی۔اور یہ مقاصد وہی ہیں، جن کی خاطر دنیا میں سب سے پہلا اللہ کا گھر تعمیر کیا گیا تھا۔جہاں تک ہم میں طاقت ہے، ہم اللہ کی قسم کھا کر وعدہ کرتے ہیں کہ یہ بیت السجود بھی انہی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔اس مبارک تقریب کے موقع پر حضور رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے خطاب کے آغاز میں سورۃ آل عمران کی آیت 97 کی تلاوت فرمائی اور اس آیت کی رو سے اللہ کے گھر کے مقاصد اور اغراض بیان فرمائے۔اور بتایا کہ دنیا میں جو خدا کا سب سے پہلا گھر تعمیر کیا گیا تھا، وہ بنی نوع انسان کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔اور اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی بیت السجود “ کا آج سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔حضور نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا بے انتہا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس بیت السجود کی تعمیر کی تو فیق عطا فرمائی۔انشاء اللہ العزیزیہ بیت السجود ایک تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔اس کے بعد حضور نے احمدیت کے بارے میں بعض شکوک و شبہات کا ازالہ فرمایا اور بتایا کہ موجودہ زمانے میں عبادت گاہیں اپنے تقدس اور اصل مقاصد سے ہٹ کر سیاست کا اڈا بن چکی ہیں۔تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی کا مرکز بن چکی ہیں اور خون خرابے پر اکساتی ہیں۔لیکن 66 405