تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 402 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 402

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ یہ تاریخ دہرائی گئی ہے۔پھر کیا وہم ہے، جو آپ کے دل میں خوف پیدا کر سکتا ہے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ یہ تاریخ دہرائی گئی اور ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ خدا والے ہمیشہ غالب آتے رہے ہیں اور خدا کے منکرین اور خدائی طاقتوں کا مقابلہ کرنے والے ہمیشہ خائب و خاسر اور نامراد ہوتے رہے ہیں۔پس آپ کے مقدر میں فتح و ظفر لکھی جاچکی ہے۔ہر دفعہ یہ فتح وظفر آسمان پر خدا کے پاک انبیاء اور ان کی جماعتوں کے لئے لکھی گئی ہے۔آج آپ کے لئے لکھی جارہی ہے۔اور آپ کے مخالفین کے لئے مقدر میں وہی کچھ لکھا گیا ہے، جو ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ خدا کے پاک انبیاء کے مخالفوں کی قسمت میں، بدقسمتی ان کی کہ لکھا گیا۔نہیں ان کے لئے دعا کریں اور ان کے لئے رحم کریں اور استغفار سے کام لیں۔اور کوشش یہ کریں کہ خدا کے عذاب کے فرشتوں سے پہلے آپ کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ رحمت کے فرشتے بھیج دے اور اس قوم کی تقدیر کو بدل دے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 573 583) 402