تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 401 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 401

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1986ء ہم نے لازماً غالب آتا ہے، ایک ملک میں نہیں ، ہر ملک میں غالب آتا ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 1986ء۔۔۔۔ان سب حالات کو دیکھ کر ایک احمدی کا دل دکھتا ہے، اس سے جو دعائیں نکلتی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس کا ثمرہ بھی پارہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہورہے ہیں اور جماعت ہر روز ترقی کر رہی ہے، ہر رات ترقی کر رہی ہے۔ایک لمحہ بھی جماعت کا ایسا نہیں آتا، جس میں جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل نازل نہ ہوئے ہوں۔اور جتنے فضل نازل ہوتے ہیں، اتنی ہی زیادہ وہاں تکلیف بڑھتی چلی جارہی ہے۔پہلے بھی ایسے دور گزرے ہیں بھیانک۔گوشدت میں اس سے کم تھے مگر بہر حال گزرتے رہے۔اور پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ ان خوفناک بادلوں سے جو خون برسانے والے تھے، بالآخر رحمت کے قطرے برسنے لگے۔اور پھر وہ موسلا دھار رحمت کی بارشوں میں تبدیل ہو گئے۔یہ بادل، جو بھیا تک اٹھے ہیں، یہ جو خون برسارہے ہیں آپ کے اوپر لیکن خدا کی قسم ! آپ کا صبر ان پر غالب آئے گا اور آپ کی آہیں ان بادلوں کی صفات کو تبدیل کر کے رکھ دیں گی۔یہ خون برسانے والے بادل ایک دن آپ دیکھیں گے کہ رحمتیں برسانے والے بادلوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی برکت سے، جسے ہم اختیار کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اختیار کرتے رہیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ ساری مصیبتیں آسانیوں اور آسائشوں میں تبدیل ہو جائیں گی، سارے دکھ تسکین جان اور طمانیت قلب میں بدل جائیں گے اور بالآخر احمد بیت لازما غالب آئے گی۔اس میں ایک لمحہ کے لئے بھی شک نہ کریں ہے۔یہ وہ جماعت نہیں ہے، جو مٹنے کے لئے بنائی جاتی ہے۔یہ جماعت وہ نہیں ہے، جس کی سرشت میں کسی قسم کی ناکامی کا خمیر ہو۔ہم نے لازماً غالب آتا ہے۔ایک ملک میں نہیں، ہر ملک میں غالب آتا ہے۔اس سرزمین میں بھی غالب آتا ہے، جس میں ہم آج بیٹھے ہوئے ہیں اور ہماری کوئی بھی بظاہر حیثیت نہیں ہے۔اس لئے آپ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ایک لمحہ کے لئے بھی ، ایک لمحہ کے ہزارویں حصہ کے لئے بھی کسی قسم کا خوف اپنے دل میں نہ آنے دیں کسی قسم کی مایوسی کو اپنے اوپر قابض نہ ہونے دیں۔سابقہ تاریخ پر نظر کریں، 401