تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 390
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمد به دہریوں میں تبلیغ کے متعلق فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک سارے مغرب میں دہریت عام ہو چکی ہے۔اس کی اصلاح کے لئے خصوصی انتظام کی ضرورت ہے۔کیونکہ عیسائیت یا کسی اور مذہب والا لٹریچر ان کے کام نہیں آسکتا۔اور مادی آسائشوں کے با وجود دہریت کی وجہ سے عدم سکون ہے۔جس کا علاج الا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنے میں ہے۔اس کی طرف نو جوانوں کو توجہ دلانی چاہیے اور بتانا چاہیے کہ اسلام کا خدا، زندہ خدا ہے اور باقی مذاہب کے خدا مر چکے ہیں“۔فرمایا:۔خدا تعالیٰ کی ہستی کو ثابت کرنے کے لئے سب مذاہب کو چیلنج دینا چاہیے۔اس کے لئے سب مذاہب کے نمائندوں کو مدعو کر کے ان کے سوالوں کے جواب دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے بودے اعتقادات کو نمایاں کرنے کے لئے ان پر بھی سوالات کریں۔پھر فرمایا:۔" ہریوں کے سامنے انسان کی ہستی (Human Machine) کو سائنسی طور پر ہستی باری تعالی کے ثبوت کے طور پر پیش کریں۔اور اس تعلق میں ان کے اعتراضات کے جوابات بھی دیں۔مثلاً Evolution(ارتقاء) کے نقطہ نگاہ سے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں، ان کے جوابات دینے چاہئیں۔فرمایا: دہریوں کی اصلاح کے لئے ہر مبلغ کو دلائل کے ساتھ باقاعدہ مسلح کیا جانا چاہیے۔اس سلسلہ میں حضور نے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد لندن کو ارشاد فرمایا کہ مجالس عرفان میں دہریت کے متعلق با قاعدہ سوالات کئے جائیں اور پھر ان کے جوابات پر مشتمل کیسٹوں سے ہر جگہ استفادہ کیا جائے“۔مزید فرمایا:۔ہستی باری تعالیٰ کے ثبوت کے لئے إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ کے مطابق دعا سکے مضمون کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا جائے“۔390