تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 389
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم - رپورٹوں کے متعلق حضور انور نے فرمایا:۔ہدایات برائے مبلغین سلا اپنی رپورٹیں باقاعدگی سے بھجوائیں۔اور اچھے کاموں کے ساتھ ساتھ ان پہلوؤں کا بھی ذکر کریں، جن میں ابھی کوتاہی اور کمزوری ہے۔یہ آپ کے لئے محاسبہ اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہوگا“۔نیز فرمایا:۔" قرآن کریم کو پڑھیں اور ہمیشہ اس سے سبق حاصل کرتے رہیں“۔وکالت تبشیر کو ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ " جو مبلغ اچھے رنگ میں اور باقاعدگی سے کام کر رہے ہیں، ان کے طریقہ کار سے دوسرے مبلغین کو مطلع کریں تا کہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔اجلاس دوم :04 اگست تلاوت قرآن کریم کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور پھر حضور نے فرمایا کہ " آج کی مجلس اردو میں ہوگی کیونکہ یہ مجلس صرف انگلستان کی نہیں بلکہ متعدد ممالک سے آنے الے مبلغین اس میں شامل ہیں۔پھر فرمایا کہ یہ مجلس مسائل ، مشوروں اور اچھے تجربات کے بیان کے لئے وقف ہے۔چنانچہ حضور رحمہ اللہ کی اجازت سے متعدد مبلغین سلسلہ نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس دوران حضور انور نے جوارشادات فرمائے ، ان کا خلاصہ درج ذیل ہے۔ہالینڈ میں قرآن کریم کے تراجم کی نمائش کے کامیاب تجربہ کا ذکر ہوا تو فرمایا:۔آئندہ اس نمائش کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی لٹریچر کی نمائش کی ویڈیوفلم بھی دکھا ئیں۔کیونکہ بہت سالٹر پچر ایسا ہے، جو ہر جگہ میسر نہیں ہوتا۔اس لئے وہاں یہ وڈیو فلم بہت مفید رہے گی۔سوئٹزر لینڈ کی طرف سے نو جوان طالبعلموں کے مسائل سے تعلق رکھنے والے لٹریچر کی تجویز پیش ہونے پر فرمایا:۔مقامی طور پر کمیٹیاں مقرر کر کے اپنے تجربات سے مرکز کور پورٹیں دیں۔پھر ان کی روشنی میں مرکز را ہنمائی کرے گا"۔389