تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 380
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جماعتی بینک قائم کرنے کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ احباب جماعت اپنی زائد رقوم دوسرے Banks میں جمع کروانے کی بجائے جماعت کے امانت فنڈ میں جمع کروا ئیں۔کیونکہ اول : تو بینک میں رقوم جمع کروا کر سود لینا حرام ہے۔دوم: سود کھانے والوں کو اولاد کی خرابی کے ذریعہ کاروبار کی تباہی کی شکل میں سزا ملتی ہے۔فرمایا:۔وهر دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بعض دفعہ اس دنیا میں سزا نہیں ملتی لیکن احمدی کو اس دنیا میں بھی سزامل جاتی ہے۔مزید فرمایا کہ جور قم سود کی شکل میں ملے ، وہ مرکز کو اشاعت اسلام کے لئے ضرور بھجوادینی چاہیے۔کیونکہ وہ رقم اپنے لئے استعمال کرنا نا جائز ہے“۔فرمایا کہ لندن میں امانت فنڈ کھولا جا چکا ہے۔دوسرے ممالک میں حسب حالات کھولا جا سکتا ہے۔امانت فنڈ میں رقم جمع کرانے کے نتیجہ میں اللہ تعالٰی رقم جمع کرانے والوں کو کئی رنگوں میں برکت دے گا۔نیز فرمایا کہ امانت فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم پر زکوۃ بھی واجب نہیں ہوتی۔لیکن اگر وہی رقم بینک میں جمع کرائی جائے تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔کیونکہ امانت فنڈ میں رقم جمع کروانا ایسا ہی ہے، جیسے زکوۃ ادا کر دی گئی ہو۔اور ایسے شخص کو ادائیگی زکوۃ کا ثواب بھی حاصل ہوگا“۔احمدی تاجروں کی مدد اور راہنمائی کے متعلق ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ احمدی تاجروں کی رہنمائی کے لئے مرکزی طور پر ایک نیوز لیٹر (News Letter) شائع کرنے کا انتظام کیا جائے گا تا کہ احمدی تاجران بہتر طور پر اور بہتر جگہ سرمایہ کاری کرسکیں۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ نائیجیریا کے موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ احمدی تاجر نائیجیریا کا دورہ کریں اور وہاں کے احمدی تاجروں کو اپنے تجربہ اور علم کی روشنی میں مشورہ دیں کہ وہ کس طرح بہتر طور پر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔380