تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 352 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 352

اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم لیکن صرف یہی نہیں بلکہ ایک اور عظیم الشان خوش خبری بھی ہے کہ ہم نے جب جائزہ لیا کہ عیسائیوں کو کتنی زبانوں میں بائبل کے ترجمے کی توفیق ملی ہے۔تو اگر چہ ان کے دعوے کے مطابق وہ چند سو زبا نہیں تھیں مگر جب تفصیلی جائزہ لیا گیا تو محض بناوٹ کی خاطر بہت ہی مبالغہ آمیزی سے کام لیا گیا تھا۔اتنی زبانیں دنیا میں موجود ہی نہیں، جتنی بیان کی جاتی ہیں۔ہاں مختلف زبانوں کی آگے Dialects ایسی ہوتی ہیں کہ ایک زبان کو آپ پچاس حصوں میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔مثلاً یارک شائر کی انگریزی اور ہے اور کارنیوال کی انگریزی اور ہے۔اور ساؤتھ کی سرے اور کینٹ کی انگریزی اور ہے۔اسی طرح سکاٹ لینڈ کی اور انگریزی ہے۔بہر حال سکاٹ لینڈ میں تو خیر تبدیلی کچھ زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔ویلز میں بھی ہو جاتی ہے، ویلش زبان الگ ہے۔لیکن باقی حصوں کی انگریزی کی مختلف شکلیں ہیں، جو Dialects کہلاتی ہیں۔اسی طرح مختلف دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں بہت کی Dialects ہوتی ہیں۔تو وہ ان سب کو شامل کر کے پھر وہ سینکڑوں تک تعداد کو پہنچاتے تھے۔جہاں تک زبان کا تعلق ہے، زیادہ سے زیادہ جو ہم نے زبانیں تلاش کیں، کافی تحقیق کے بعد، وہ ایک سو سے کچھ اوپر بنتی تھیں۔تقریباً 25 زبانوں میں تو سارے قرآن کریم کا ترجمہ ہو ہی رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک سو سے کچھ اوپر زبا نہیں ہم نے تلاش کی اور پروگرام یہ ہے کہ صد سالہ جو بلی سے پہلے، جس کو ناکام بنانے کے نہایت ہی خوفناک منصوبے پاکستان میں بنائے جارہے ہیں، ایک سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کا کم سے کم ایک پارہ کا مضمون پیش کر دیا جائے۔یعنی ایک پارہ کے برابر قرآن کریم کی وہ آیات منتخب کر کے ان کا ترجمہ کر لیا جائے ، جو مختلف اہم مضامین سے تعلق رکھتی ہیں۔مثلاً صفات باری تعالی ہیں، حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ہے، تاریخ انبیاء کا خلاصہ ہے، مختلف دعائیں ہیں، جو مومنوں کو سکھائی گئی ہیں، عبادات ہیں ، اوامر ونواہی کے کچھ نمونے بنیادی طور پر اسلام کی اخلاقی تعلیم وغیرھا۔اس قسم کی آیات کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جسے مزید زیادہ صیقل کیا جارہا ہے۔اور کوشش یہ ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ ہی میں ایک لفظ آگے پیچھے کئے بغیر دنیا کی کم سے کم ایک سو زبانوں میں آئندہ دو سال کے اندر ہم ایک پارہ کے حجم کے برابر قرآن کریم کے ترجمے کر کے دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔ا اس سکیم کے ساتھ ہی میری توجہ پاکستان میں راہ مولیٰ میں دکھ اٹھانے والوں کی طرف مبذول ہوئی۔ان کی خاطر ایک تحریک کی گئی تھی ”سیدنا بلال فنڈ کی ، اس میں جماعت کے مخلصین نے بڑی محبت اور عشق کے جذبے سے اور احترام کے جذبے سے جس حد تک توفیق ملی پیش کیا۔اور بھی روزانہ نئے 352