تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 351
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 09 جون 1986ء د ساتھ یہی محاورہ مجھے اتنا یاد ہے کیونکہ اس وقت ذہن نے اس کو پکڑا کہ یہ پنجابی ہے، جو تم اردو میں داخل کر رہے ہو۔اس کے ساتھ حضرت اماں جان مجھے لے کر وہ جو دار الشیوخ کا علاقہ ہے، سڑک سے پار، وہاں کوئی حویلی ہے، اس میں لے جاتی ہیں اور اس پر وہ خواب ختم ہوگئی۔تو دراصل اس میں بہت عظیم الشان خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل پاکستان کے لئے بھی اور ساری دنیا کی جماعتوں کے لئے بھی۔اور یہ پیغام ہے ان دشمنوں کے نام بھی جو جماعت کی ترقیات کو پاکستان میں پابہ زنجیر کرنا چاہتے ہیں، جو اپنی سفلی زنجیروں سے جماعت کی ترقی کے قدم جکڑنا چاہتے ہیں کہ تم ایک ملک میں جماعت کی ترقی کو روکنے کے لئے ساری جدو جہد کر رہے ہو اور اپنا سارا زور لگا رہے ہو۔مگر اللہ کو یہ جماعت ایسی پیاری ہے اور اس لئے پیاری ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ہے کہ تم ایک ملک میں اس کی ترقی کو روکنا چاہتے ہو، خدا سارے جہان میں اپنی نصرتیں لے کر آئے گا اور تمام جہان میں اس جماعت کو غلبہ نصیب فرمائے گا۔پس آج ایک یہ بھی خوشخبری ہے، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آج عید کے لئے مجھے عطا ہوئی ، یہ جماعت کی امانت تھی ، میں جماعت کے سپر د کرتا ہوں۔جہاں تک اس دور ابتلاء کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے اللہ کی نصرتیں عجیب رنگ میں ظاہر ہو رہی ہیں۔اور ان کے بیان کی انسان میں طاقت نہیں ہے۔اتنا کام ہوا ہے، مختلف جہات میں کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ربوہ میں بیٹھے ہوئے گذشتہ دو سال میں اتنا عظیم کام اتنی مختلف جہتوں میں ہو سکتا تھا؟ قرآن کریم کی اشاعت ہی کو لیجئے۔پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے ، اس میں ایک پروگرام یہ ہے کہ قرآن کریم کے تراجم پر قدغن لگادی جائے۔اور جماعت احمدیہ سے یہ حق چھین لیا کہ وہ قرآن کریم کے تراجم شائع کرے۔اور دوسرا ان کا پروگرام کا حصہ یہ ہے کہ مساجد کو مسمار کیا جائے۔ان کے گنبد مٹائے جائیں، ان کے منار مسمار کر دیئے جائیں اور مساجد کی شکل اور قبلے تبدیل کر دیئے جائیں۔ایک وہ خدمت اسلام ہے، جو وہاں ہو رہی ہے۔اور ایک وہ تو فیق ہے، جو خدا ہمیں یہاں نصیب فرما رہا ہے۔تمام دنیا میں نئی نئی مساجد کی عظیم الشان مشنوں کے قیام کی توفیق بخشا چلا جارہا ہے۔قرآن کریم کے تراجم پر جو کام ہورہا ہے ، اس وقت تک 125 ہم عالمی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کا کام نہایت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور اس کی تفصیل انشاء اللہ میں جس حد تک خدا نے توفیق دی، جلسہ سالانہ پر پیش کروں گا۔مشعوں کے متعلق بھی اور قرآن کریم کی اشاعت کے بارہ میں بھی۔اور یہ دو سال کے اندر 25 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی توفیق پانا، جماعت کے لئے خدا تعالی کی دین ہے، اس کی عطا کے سوا ممکن ہی نہیں تھا۔351