تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 323
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 23 فروری 1986ء جماعت احمدیہ کے لئے یہ سال غیر معمولی اہمیت کا سال ہے خطاب فرمودہ 23 فروری 1986ء پیشگوئی مصلح موعود پر ایک صدی گزرنے پر جماعت احمد یہ لنڈن نے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب میں 1986ء کی غیر معمولی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔1986ء کا سال جس میں سے ہم گزر رہے ہیں، ایک غیر معمولی اہمیت کا سال ہے۔کئی پہلوؤں سے یہ سال باقی دوسرے سالوں سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ پیشگوئی مصلح موعود، جو اسلام کے احیائے نو کے لئے ایک بہت ہی عظیم الشان مقام رکھتی ہے اور قیامت تک اس کا فیض جاری رہے گا، یہ پیشگوئی 1886ء میں 20 فروری کو شائع کی گئی تھی۔اس لئے سبز اشتہار کے علاوہ یہ اشتہار 20 فروری کے طور پر بھی معروف ہے۔اور 20 فروری 1986ء کو یعنی تین دن پہلے اس پیشگوئی پر سو سال گزر چکے ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ 23 مارچ 1889ء کو جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی گئی جبکہ لدھیانے میں پہلی بیعت ہوئی۔اور قمری کیلنڈر کے لحاظ سے 1986ء میں پورے سو سال بن جاتے ہیں۔پس یہ سال دو جہتوں سے جماعت احمدیہ کے لئے سو سالہ جشن کا سال بنتا ہے۔اگر چہ جماعت احمدیہ نے سوسالہ جشن منانے کا 1989ء میں فیصلہ کیا ہے لیکن قمری جہت سے اگر دیکھا جائے تو یہ سال بھی جماعت احمدیہ کے سو سالہ جشن ہی کا سال بنتا ہے۔اس پہلو سے 20 رجب یکم اپریل کو واقع ہوگی اور یکم اپریل کو آغاز کے لحاظ سے جماعت کے پورے سو سال مکمل ہوں گے۔ایک اور تیسری اہمیت بھی اس سال کو حاصل ہے۔اور وہ یہ ہے کہ تفسیر روح المعانی کے مصنف علامہ الوسی لکھتے ہیں کہ بعض اہل اسلام نے قرآن کریم کی ایک آیت سے ایک ایسا استنباط کیا ہے، جس کی رد سے ساعت یعنی انقلاب کا دور 1407 ہجری میں واقع ہونا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً 323