تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 313

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء تحت نوجوان، اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کے تحت ہمارے بچے اور بچیاں اور انصار اللہ کے تحت ہمارے بزرگ مستقل مزاجی سے ایک نظام کے تحت معاشرے کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔اور یہ ایک مانی ہوئی حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ کے افراد دوسروں کی نسبت بہتر تربیت یافتہ ہیں اور جن نظریات کی پیروی کرتے ہیں، ان پر عمل بھی کرتے ہیں۔06 دسمبر ، لنڈن ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 22 نومبر 1985ء) سوال: 1985ء کس طرح جماعت احمدیہ کا سال ثابت ہوا ہے؟ فرمایا:۔اگر چه خطبہ جمعہ اور دیگر موقعوں پر متعدد بار میں اللہ تعالی کے ان انعامات اور نوازشات کا ذکر کر چکا ہوں، جو اس نے اس سال ہم پر بحیثیت جماعت کئے ہیں لیکن بہت سے واقعات یکے بعد دیگرے مسلسل رونما ہورہے ہیں، جن کا ذکر نہیں کیا گیا۔اور وہ واقعات احمدیت کی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت کے حامل ہیں اور ہماری کوششوں کا ان میں کوئی دخل نہیں محض خدائی ہاتھ ہی ان واقعات کا محرک ہے۔یوگوسلاویہ ایک ایسا ملک ہے، جس میں ہم کافی دیر سے دلچسپی لے رہے تھے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث " کے وقت میں ایک نوجوان کو زبان سیکھنے کے لئے یوگوسلاویہ بھجوایا گیا۔کسی وجہ سے ہدایات میں غلطی کی بناء پر اس نے یوگوسلاویہ کی اکثریت کی زبان سیکھنے کی بجائے البانین زبان سیکھنی شروع کر دی، جو یوگوسلاویہ کے ایک محدود طبقہ کی زبان ہے۔جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔اس وقت اس کا ازالہ کرنا ممکن نہ تھا۔بہر حال یوگوسلاوین زبان کے سکالر کی ضرورت جماعت میں شدت سے محسوس ہورہی تھی اور اس کا کوئی حل ہمارے پاس نہ تھا۔کوئی ایک ماہ قبل یوگوسلاوین زبان کے ایک ماہر کا خط مجھے موصول ہوا، جو کہ پاکستان سے ہوتا ہوا مجھ تک پہنچا۔جس میں اس نے لکھا کہ اس نے حضرت مسیح موعود کی کتاب " مسیح ہندوستان میں کا ترجمہ یوگوسلاوین زبان میں مکمل کر کے اس کو چھپوانے کے لئے پبلشر سے بات چیت کر لی ہے اور اب میری اجازت درکار ہے۔اس نے اس امر کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اس کتاب سے اس قدر متاثر ہوا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کی تمام کتب کا ترجمہ کر کے چھپوانے کا ارادہ کر چکا ہے۔جماعت کو اس پر کچھ خرچ کرنا نہیں پڑے گا۔میری طرف سے اجازت موصول ہونے پر سکالر کی بیوی نے اپنے خاوند کی بیماری کی وجہ سے مجھے شکریہ کا خط لکھا اور بعض امور کا اپنی طرف سے بھی اظہار کیا 313