تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 303
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسه سالانه نائیجیریا جماعت احمدیہ قومی عصبیت اور عہدہ کی طلب سے کلیۂ پاک اور بیزار ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ نائیجیر یا منعقدہ 27 تا 29 دسمبر 1985ء پیارے عزیزو! الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريهم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته الحمد للہ کہ جماعت احمدیہ نائیجیریا کا جلسہ سالانہ مؤرخہ 27,28,29 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے ایک ایک لمحہ کو بے شمار برکتوں سے معمور فرمائے اور ہر فرد جماعت کو اپنے غیر معمولی فضلوں سے نوازے۔اللہ تعالیٰ نے کفار کے اس اعتراض کو کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کے بڑے بڑے شہروں میں سے کیوں نہ کسی کو نبی بنایا ؟ اپنے پاک اور حلیم کلام میں ذکر فرما کر ہمیشہ کے لیے انسانی وساوس کو رد فرما دیا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کی مرضی کے مطابق ان پر امام مقرر فرمائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ کیا خدا کی رحمت کی تقسیم یہ لوگ کریں گے؟ قرآن آغاز ہی میں ابلیس کے اس اعتراض کو ہمیشہ کے لیے مردود قرار دے دیتا ہے کہ میں فلاں سے بہتر ہوں، اس لیے اس کی اطاعت کا پابند نہیں کیا جاسکتا۔اسلام کی روح رنگ ونسل اور قومیت کی آلودگیوں سے پاک ہے اور شرق و غرب کی تمیز کو یکسر مٹا دیتی ہے۔اسلام کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرق و غرب کے فرق مٹانے والا تھا اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کی شان کی گواہی اس شان کے ساتھ دی کہ اسے قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعًا کا اعلان کرنے کا حکم فرمایا۔حجتہ الوداع کے موقع پر آپ کا جلالی پیغام اس موضوع پر حرف آخر کا حکم رکھتا ہے۔آپ نے فرمایا:۔303