تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 287

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصه خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء مجلس شور می ایک مقدس ادارہ ہے خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء بر موقع مجلس شوری یو۔کے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے انگریزی خطاب کا اردو میں خلاصہ حسب ذیل ہے۔فرمایا:۔اگر چہ میں اس مجلس شوری میں دیگر مصروفیات کی بنا پر شرکت نہ کر سکا لیکن مجھے آخری نصف گھنٹے کی کاروائی سننے کا موقع ملا ہے“۔فرمایا کہ اس تجویز پر بحث کے دوران کہ جماعت کی جائیدادوں کی نگہداشت کے لئے کون سے ذرائع مفید ہو سکتے ہیں، بعض ایسی باتیں ہوئی ہیں، جو جماعت احمدیہ کی روایات کے مطابق نہیں۔دو ممبران کو اپنے نقطہ نظر کو ایوان میں پیش کرنے کے دوران اس غلط فہمی کی بناء پرٹو کا گیا کہ شاید ان کا رویہ امیر صاحب کے متعلق مجلس شوری کے آداب کے خلاف تھا۔جس پر امیر صاحب نے وضاحت کی کہ انہوں نے ان دونوں ممبران کی بات کا برانہیں منایا۔امیر صاحب کی بات سے یہ تاثر ملتا تھا کہ اگر چہ ممبران کا رویہ تو خراب تھا لیکن امیر صاحب نے فراخدلی سے کام لیتے ہوئے ان کی باتوں کا برانہیں منایا۔حضور نے فرمایا:۔”یہاں پر میں اس بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خیال میں ان دونوں ممبران کا رویہ مجلس شوری کے آداب کے خلاف نہیں تھا۔وہ دونوں نظریات شریفانہ لیکن پرزور طریقے سے ایوان کے سامنے پیش کر رہے تھے۔اور امیر صاحب بھی ان کی مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔لیکن بفرض محال اگر کسی ممبر کا انداز گفتگو مجلس شوری کے آداب کے خلاف ہوتا تو امیر صاحب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ برانہ منائیں۔یہاں پر ان کی اپنی ذات کا سوال نہیں تھا بلکہ مجلس شوری کے تقدس کا سوال تھا۔اور پھر امیر صاحب کے مقام امارت کے احترام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مجلس شوریٰ ایک ایسا مقدس ادارہ ہے، جس کو ہم عام دنیاوی اداروں کی طرح بحث و مباحثہ کا مرکز نہیں بنا سکتے۔اگر امیر صاحب کو کسی وقت ذرا بھی شک ہو کہ کوئی شخص مجلس شوری کی روایتی حدود سے ذرا بھی ادھر ادھر ہوا ہے تو امیر صاحب کا یہ فرض 287