تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 270 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 270

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم مذہب اور کوئی نظر آ ہی نہیں سکتا۔جب وہ مقابلہ کرتا ہے افریقن تو اس کی فطرت ابھی تک اتنی سیدھی ہے کہ وہ اسلام کے سیدھے رستے پر جانے کے لئے طبعاً تیار پاتا ہے اپنے آپ کو۔اس لئے وہاں اس لحاظ سے فائدہ بھی ہے۔ایک Advantage جس کو کہتے ہیں، ایک فوقیت ہے، دوسرے علاقوں کے اوپر افریقہ کو کہ وہاں اس پہلو سے احمدیوں کے لئے کام کی گنجائش ہے۔۔مگر گنجائش ہے، کام کے آغاز کی۔کام کو آگے بڑھانے کے لئے پھر روکیں پیدا ہوں گی۔وہاں کے حالات، وہاں کے جنگلات، وہاں رابطے کی مشکلات، وہاں کی بدامنیاں، ہر جگہ پہنچنے کے لئے ذرائع میر نہیں ہیں، ذرائع میسر ہیں تو آج کل بد قسمتی سے دنیا کی بڑی طاقتوں کی آپس کی چپقلش نے سارے افریقہ کا امن برباد کر رکھا ہے۔اور جہاں بظاہر امن نظر آ رہا ہے، وہاں بھی حالات بہت ابتر ہو چکے ہیں۔تو ان حالات میں وہاں احمدی مبلغین کے لئے اور قسم کی مشکلات شیطان نے پیدا کر دی ہیں۔ایک بھی جگہ آپ کو دنیا میں آج نظر نہیں آتی، جہاں ذکر الہی کی راہ میں شیطان نے روڑے نہ انکار کھے ہوں۔ایک بھی جگہ آپ کو ایسی نظر نہیں آئے گی، جہاں شیطان مخفی طور پر یا کھل کر حملہ نہ کر رہا ہو عبادتوں پر۔اس لئے عالمگیر جہاد کی ضرورت ہے، جماعت احمدیہ کے لئے کہ وہ عبادتوں کو قائم کرنے ، نماز کو قائم کرنے ، ہر جہت میں قائم کرنے اس مضمون کو آگے بڑھانے ، اس میں وسعت پیدا کرنے ، اس میں رفعت پیدا کرنے اور اس میں گہرائی پیدا کرنے کی پوری کوشش کرے۔یہ چند لفظوں میں جو میں نے مضمون بیان کیا ہے، یہ اتنا مشکل ہے، اتنا وسیع ہے، اتنا محنت طلب ہے، اتنا صبر چاہتا ہے کہ محض چند فقروں میں سن کر یہ مضمون آپ پوری طرح سمجھ بھی نہیں سکتے کہ اس میں وقتیں کیا کیا ہوں گی ؟ سب سے بڑی مشکل ، سب سے بڑی وقت یہ میں محسوس کرتا ہوں، ہر جگہ یہ میں نے دیکھی ہے کہ صبر کم ہے اور اسی لئے قرآن کریم بار بار صبر کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ایک نصیحت کی جاتی ہے اور بظاہر وہ سننے کے بعد طبیعتوں میں ایک بڑا نمایاں ولولہ دکھائی دینے لگتا ہے، بظاہر وہ سننے کے بعد دلی ارادے باندھتے ہوئے نظر آتے ہیں اور دماغ تائید کرتا ہے کہ ہاں یہ ہونا چاہئے مگر چند دن کے اندراندر وہ ارادے بھی سو جاتے ہیں، وہ دل کے ولولے بھی بیٹھ جاتے ہیں۔多 ابھی تو آپ میں سے یعنی شاید آپ کو کبھی خیال نہ آیا ہو لیکن اکثریت ایسی ہے، جن کو یہ نہیں پتہ کہ میرے بچوں کو نماز ترجمہ کے ساتھ آتی بھی ہے کہ نہیں؟ اور نہ پتہ ہے، نہ خیال آیا ہے۔اور بعض لوگ دوسروں کو ڈھونڈتے ہیں۔جن کو خیال آتا ہے، وہ کہتے ہیں: جی، ہمارے پاس کوئی نماز سکھانے کا انتظام 270