تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 269

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء منظم طور پر اس تربیت کے کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔اور پھر اس میں گہرائی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وو " تفتح ونصرت کے حصول کی تمنار کھنے والوں کوتو براہ راست یہی جواب دیا ہے قرآن کریم نے وَاسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ وو (البقرة: 46) کہ تم جو امیدیں لگائے بیٹھے ہو کہ بہت عظیم الشان فتوحات نصیب ہوں گی اور ظاہری عددی غلبہ بھی عطا ہوگا تو پھر اس غلبہ کو حاصل کرنے کا طریق یہ ہے کہ و استعينوا بالصبر والصلواة لـ خالى دعائیں نہ کیا کرو محض ہاتھ اٹھا کے مانگانہ کرو۔کیونکہ صبر اور صلوٰۃ کے بغیر دعا ئیں قبول نہیں ہوں گے۔خدا کی طرف سے اعانت نصیب نہیں ہو سکتی۔پس وہ فتح جس کی تیاری کی تمنا آپ رکھتے ہیں، اس کا علاج بھی نماز ہی بتایا ہے۔کیونکہ دعائیں قبول نہیں ہوں گی، جب تک نماز کے اوپر صبر کے ساتھ آپ قائم نہیں ہوں گے۔اور نماز کا علاج یہ حالات ہیں، جن حالات میں آپ کے دل میں تمنا پیدا ہورہی ہے۔کیسا عظیم الشان مربوط مضمون ہے۔فرمایا: یہی موقع ہے تمہارے لئے، آج جب ترس رہے ہو فتح کو تو اب ایسی قدروں میں تبدیل کر دو، جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہنے والی قدریں ہیں۔جو ہمیشہ کے لئے تمہیں زندہ کر دینے والی قدریں ثابت ہوں گی۔اور وہ ہے، عبادت کی محبت، نماز سے گہرا تعلق، اس پر خود کھڑے ہو جانا اور اس پر دوسروں کو کھڑے کر دینا“۔تمام مغربی سوسائٹی میں بھی اس جہاد کی بڑی شدید ضرورت ہے اور پھر ان علاقوں میں افریقہ ہے، مثلاً جہاں کی قوموں کو ایک لمبے عرصہ سے روحانیت کی پیاس ہے۔اور چونکہ ان کو عادت نہیں پڑی ، ان باتوں کی ، اس لئے ان کو نئی عادتیں ڈالنا، ایک بڑی محنت کا کام ہے۔روحانیت کی پیاس ہے تبھی وہ مذہبی ہیں۔میں جب کہتا ہوں روحانیت کی پیاس ہے تو میری مراد یہ ہے کہ ایک مشرک بھی اگر شرک میں جوش دکھاتا ہے اور ایک Superstitious آدمی ، جو تو ہمات کی دنیا میں خوب دلچسپی لیتا ہے، یہ ساری اس کی پیاس کی علامتیں ہیں۔افریقہ اس لحاظ سے بہت ہی پیاسا ہے۔کیونکہ بنیادی طور پر افریقن مذہبی ہیں۔وہ مذہب کے بغیر نہیں رہ سکتا۔اسی لئے افریقہ میں عیسائیت بھی بڑی تیزی سے پھیلی ہے اور سب سے زیادہ وہاں اسلام کی طلب اور اسلام کی گنجائش ہے۔کیونکہ افریقہ کی سادہ فطرت، جو ابھی دنیا کی ٹیڑھی سوچوں سے خود نہیں ٹیڑھی ہوسکی، ابھی تک اس میں کبھی نہیں آئی، اس کو اسلام سے زیادہ صاف ستھرا 269