تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 206 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 206

خطبہ جمعہ فرموده 04 اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتہ لَوْاَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا (الانفال : 64) تیرے جیسا حسین جاذب نظر وجود اور پھر فیاض ایسا ہو کہ جو کچھ ہے، وہ خرچ کر دے۔اور تو ایسا وجود ہے کہ اگر ساری دنیا کے خزانے بھی تجھے ہم عطا کر دیتے تب بھی خدا کی راہ میں خرچ کر دیتا۔لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا کا مطلب یہ ہے، اگر ہم تجھے زمین کے خزانوں پر قدرت دیتے تو اس کا طبعی نتیجہ، ایک لازمی نتیجہ یہ نکلنا تھا کہ تو نے سب کچھ خدا کی راہ میں لٹادینا تھا، تب بھی یہ دل تیرے لئے نہیں بدل سکتے تھے۔یہ اللہ ہے، جس نے دلوں کو تبدیل کیا ہے اور باہمی محبت بھی پیدا کی ہے اور تیرے لئے بھی عشق پیدا کر دیا ہے۔یہ وہ بنیادی نکتہ ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔اور جب دلوں کو بدلتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں تو حمد اور شکر کی طرف طبیعت مائل ہونی چاہئے، نہ کہ اپنی کسی چالا کی یا اپنی کسی بڑائی کی طرف۔اور خصوصاً اس دور میں جس تیزی سے ہم جماعت کی طرف رحجان دیکھ رہے ہیں، اس کے بعد تو حقیقتاً اندھا بھی ہو تو اس کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ انسانی کوشش کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔انسانی کوشش جو نظر آرہی ہے، وہ بھی توفیق باری سے نظر آرہی ہے۔اللہ توفیق عطا فرمارہا ہے، خود ہلا رہا ہے پکڑ پکڑ کے ، خود چلا رہا ہے اور پھر وہ رستے آسان کرتا چلا جاتا ہے، لمبے سفر جلدی جلدی طے فرمارہا ہے۔اس لئے جیسا کہ میں نے وہاں توجہ دلائی تھی، اب پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اس دوران دعا بہت کریں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کی جب یہ باتیں سنیں تو انکسار زیادہ طبیعت میں ہونا چاہئے۔پہلے سے بڑھ کر دعا کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔حمد اور شکر میں پہلے سے بڑھ جانا چاہئے۔اور پھر دیکھیں کہ اللہ انشاء اللہ اپنے فضل کے ساتھ کس طرح اور مزید مشکلات کو جماعت کے لئے حل فرماتا چلا جائے گا۔زیورک میں جہاں تک نئی جائیداد کا تعلق ہے، وہ تو وہاں نہیں خریدی گئی۔نہ اس سفر سے پہلے اس قسم کا کوئی خیال ہی تھا۔لیکن چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت وسعت پذیر وہاں بھی ہے، اس لئے وہاں کی موجودہ عمارت کی توسیع کرنے کے لئے ایک پروگرام بنایا گیا تھا۔چنانچہ وہاں آرکیٹیکٹ ( Architect ) تشریف لائے ہوئے تھے، ان سے اور بعض جماعت کے دوسرے دوستوں سے مشورہ کے بعد قانون جس حد تک بھی وسعت کی اجازت دے سکتا ہے، اس حد تک اس عمارت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جس کے نتیجہ میں اب خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی خواتین کے لئے ایک کافی وسیع کمر پل جائے گا۔جس کی کمی کی وجہ سے بہت تکلیف پہنچا کرتی تھی۔اور ان کے بچوں کے لئے ، ان کو نماز میں 206