تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 185
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1985ء میں اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے سوئس لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہوں۔یہاں کی نوجوان نسل کو علم ، دلائل اور سائنس کی رو سے یہ باور کرانے کے لئے تیار ہوں کہ ان کا کوئی خالق بھی ہے۔بلکہ نو جوانوں کا اپنا وجود کسی خالق کا محتاج ہے۔میں ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہوں تا کہ انہیں خالق حقیقی کی طرف واپس لایا جا سکے۔آخر پر ایک سوال کے جواب میں فرمایا:۔”میرا یورپ کا موجودہ دورہ پانچ ہفتوں کا ہے۔لیکن میں یورپ میں کسی بھی وقت آسکتا ہوں۔اس لئے سوئٹزر لینڈ میں انسانیت کی بنیاد پر کسی سیمینار (seminar) یا اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ہر وقت آنے کو تیار ہوں۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 ستمبر 1985ء وضمیمہ ماہنامہ خالد نومبر 1985ء) 185