تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 183 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 183

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1985 ء مشن بنانے کا مقصد جماعت کو بڑھانا اور اسلام کا پیغام پھیلانا ہے ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1985ء 26 ستمبر، زیورک پریس کانفرس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔میں اکثر جماعت سے ملنے کے لئے بیرونی ممالک میں جاتا رہتا ہوں۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے انگلینڈ میں مقیم ہوں۔اس دوران دوسری بار سوئٹزر لینڈ آیا ہوں۔گزشتہ دورہ میں یہاں پریس کانفرنس نہیں بلا سکا تھا۔اس دفعہ میں نے سمجھا کہ پریس والوں سے بھی مل لیں۔یہاں آنے سے پہلے ہیگ (ہالینڈ) سے 180 کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک نئے سنٹر کا افتتاح کیا۔اس کے بعد برسلز (بیلجیئم) کے خوبصورت حصہ میں ایک بہت بڑے سنٹر کا افتتاح کیا۔جرمنی میں پہلے سے دومشن کام کر رہے تھے لیکن جماعت کی ضروریات بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔چنانچہ ہم نے ایک اور سنٹر کولون میں بھی بنایا ہے۔میں ہمبرگ بھی گیا، وہاں پر اپنی ضروریات کے پیش نظر ایک اور جگہ لینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔برلن میں بھی ہماری کافی بڑی جماعت ہے، وہاں بھی جگہ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فرینکفورٹ میں بھی ہماری پہلی جگہ بہت چھوٹی ہوگئی ہے، وہاں پہلے مشن کے قریب ایک بہت بڑی جگہ، جو 26 ہزار مربع میٹر سے حاصل کی ہے، اس کی افتتاحی تقریب میں ایک ہزار سے زائد ا حباب شامل ہوئے۔اس کے بعد ہم میونخ گئے ، وہاں بھی جگہ خریدنے کی کوشش ہے۔لیکن دوران قیام کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔وہاں سے ہم سیدھے سوئٹزر لینڈ آئے ہیں اور پھر یہاں سے اٹلی جانا ہے۔وہاں ہم پہلا مشن کھولیں گے، جو Verona سے 20 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔اس کے بعد سپین جائیں گے، وہاں قرطبہ کے قریب پہلے ہی مشن موجود ہے۔اس کے علاوہ میڈرڈ اور غرناطہ میں بھی ہمارے مشن ہیں۔اب ہم غرناطہ کے لئے نئی جگہ حاصل کرنے جا رہے ہیں۔اس کے بعد برطانیہ واپسی سے پیشتر فرانس میں پیرس کے قریب ایک سنٹر کا افتتاح کروں گا ، جو کہ فرانس میں جماعت کا پہلا سنٹر ہو گا“۔183