تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 161 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 161

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء جائے اور انسان اپنے دل میں عاجزی محسوس کرتے ہوئے، اپنے آپ کو لاشئی محسوس کرتے ہوئے ، اسباب کو دیکھتے ہوئے بھی یہ سمجھتا ہو کہ یہ بے کار ہو جاتے ہیں، ان کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا کرتا، اگر خدا کی یہ مرضی نہ ہو۔اس رنگ میں جب دعا کرے انسان تو ساری مشکلات دیکھتے دیکھتے یوں غائب ہو جاتی ہیں، جیسے تھی ہی نہیں۔وہ مشکلات بالکل ایک بچے کا ڈراؤنا خواب لگتی ہیں کہ آنکھ کھل جائے تو نہ وہ خواب، نہ وہ ڈر اور نہ وہ خوف کی جگہیں۔اسی طرح دعائیں مومن کی آنکھیں کھولتی ہیں۔دعاؤں کے ذریعہ انسان ایک شعور کی نئی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔اس وقت اس کو پتہ چلتا ہے کہ دعا کے بغیر وہ ایک ڈراؤنا خواب دیکھ رہا تھا اور اگر دعا نہ ہوتی تو اسی خواب میں وہ ہلاک ہو سکتا تھا۔اس لئے شعور عطا کرنے کے لئے خدا کے وجود کا اور اس کے قرب کا اور اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لئے کہ ہاں وہ موجود ہے اور وہ ہماری مدد کرتا ہے اور ہمارے سارے کام آسان کرتا ہے، دعائیں سب سے زیادہ اہم ذریعہ ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتناز دور دیا ہے دعا پر کہ میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا کہ آپ سارے پرانے بزرگوں کے مضامین اکٹھے کر لیں ، جو دعا کے متعلق انہوں نے لکھے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تحریرات ایک طرف رکھیں تو وہ تحریرات ان سب پر بھاری ہوں گی۔ایک زندگی میں آپ نے تیرہ سو سال کی زندگیوں کا، دعاؤں کا نچوڑ بیان کیا اور اس سے بڑھ کر بیان کر دیا۔اور حقیقت یہ ہے کہ یہ بنیادی چیز ہے۔اس دور میں ایمان کو ثریا سے لانا، دعا کے بغیر ممکن نہیں۔اور چونکہ دعا کے نتیجہ میں آپ کو خدا تعالیٰ نے ثریا سے ایمان کو کھینچ لانے کی توفیق بخشی ، اس لئے یہی سب سے زیادہ راگ ہے، جو آپ نے الا پا ہے۔اور خدا کی حمد میں اور لوگوں کو سمجھایا ہے کہ دعا کرو، دعا کے ذریعے تمہارے سارے کام بنیں گے، دعا کے ذریعہ تمہیں ایمان نصیب ہوگا، دعا کے ذریعہ تمہیں ایمان کے مطابق عمل نصیب ہوگا اور خدا کا قرب بڑھتا رہے گا۔اس لئے ہالینڈ بالخصوص اور باقی ساری دنیا کی جماعتیں عموماً اپنی دعاؤں میں اس مرکز ہالینڈ کو یاد رکھیں۔ایک رسمی افتتاح تو اس کا آج شام کو ہوگا لیکن اصل افتتاح یہی جمعہ کے وقت کا افتتاح ہے۔تو ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے ساتھ نہیں نہ صرف اس مرکز کو پھولتا پھلتا، دن رات نشو و نما پاتا ہوا، دیکھنے کی توفیق بخشے بلکہ جلد از جلد نئے مراکز عطا کرتا چلا جائے۔اور جتنا دشمن کوشش کر رہا ہے کہ ہماری زمین تنگ ہو، اس سے ہزاروں گنا زیادہ وہ خدا کی زمین بڑھنے اور پھیلنے لگے، جو اس نے ہمیں عطا کی ہے۔161