تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 128 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 128

پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے کہ تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے، جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کندہ ہوگا، جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دئے“۔الاشتہار مستیقناً بوحی اللہ القہار مورخہ 14 جنوری 1897ء مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفح 304,305 بحوالہ تذکرہ صفحہ 244) | 128 والسلام خاکسار (دستخط) مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ۲۸ و فا ۱۳۶۴ همش بمطابق 28 جولائی 1985ء ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 11 اپریل 1986 ء ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید تمبر 1985ء)