تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 125
تحریک جدید- ایک الہی تحریک پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985ء ہمدردی کا تقاضا ہے کہ بنی نوع انسان کی روحانی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں پیغام فرمودہ 28 جولائی 1985 ء بر موقع یور چین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ یوکے بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحیم کے ساتھ هو الناصر مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان، یورپ کی مجالس خدام الاحمدیہ کے دوسرے اجتماع کے موقع پر ایک سود نیئر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو تمام یورپ کے لئے عظیم روحانی انقلاب کا پیش خیمہ بنادے۔اور نوجوانان احمدیت کو ایساز بر دست جوش، غیر معمولی ولولہ اور بے مثال جذ بہ عطا فرمائے کہ وہ مستقبل کی ہر ذمہ داری کو کمال خوبی کے ساتھ ادا کر سکیں۔امین۔میرے نہایت پیارے عزیز و! درخت مسیح موعود کی سرسبز شاخو!! اور احمدیت کے نونہالو!!! ہمارے محبوب امام حضرت امیر المؤمنین مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1937ء میں مجلس خدام الاحمدیہ کی بنیا د رکھی اور احمدی نوجوانوں کو خدام الاحمدیہ تجویز فرمایا۔تا احمدیت کے معیار کے مطابق صرف اپنے ملک، اپنی قوم اور اپنی جماعت ہی کی نہیں، پوری دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس عظیم الشان نصب العین کی تکمیل کے لئے آپ کی نظر ہمیشہ سید نا حضرت مسیح موعود اور مهدی مسعود علیہ السلام کے اس ارشاد پر رہنی چاہیے:۔وو چاہیے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو۔اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سجود نظر آوے۔اور خدا تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔اگر قرآن اور حدیث کے مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہر گز اس کو قبول نہ کرو۔اور یقینا سمجھو کہ عقل نے لغزش کھائی ہے۔تو حید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ۔اور اپنے مولائے حقیقی کے حکموں کو سب سے مقدم رکھو۔اور اسلام کے لئے سارے دکھ اٹھاؤ“۔(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 452 روحانی خزائن جلد 3 صفحه 552) 125