تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 108
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم ہوتے ہیں۔تو جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے، حسن خلق بہت ہی ضروری ہے۔لیکن صرف حسن خلق کافی نہیں۔یہ غلط فہمی بھی دل سے نکال دیں۔کئی احمدی کہتے ہیں کہ ہم اپنے اخلاق سے تبلیغ کر رہے ہیں۔اور جو شکایت مجھے معلوم ہوئی، اس میں یہ بھی محاورہ شامل کیا گیا تھا کہ فلاں مبلغ نے علاقے میں اچھا بھلا امن بر باد کر دیا، آگ لگادی وہاں، حالانکہ ہم نے اسے متنبہ بھی کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ ہم بہت حسن خلق سے خاموش تبلیغ کر رہے ہیں اور کسی مزید شور ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔حسن خلق کا انکارت ممکن ہی نہیں ہے۔ایک بہت ہی بڑا اور موثر ہتھیار ہے، جس کے ذریعہ تبلیغ پھل لاتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن محض حسن خلق اور زبان سے خاموشی، یہ تونہ انبیاء کا دستور ہے، نہ کوئی معقول آدمی اسے تسلیم کر سکتا ہے کہ اس طرح تبلیغ پھیل جائے گی۔اگر خدا تعالیٰ نے صرف حسن خلق سے کام لینا ہوتا اور بلغ کے حکم کی ضرورت نہ ہوتی تو آپ کے خلق کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق سے کیا نسبت ہے۔چه نسبت خاک را به عالم پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر حسن اخلاق لے کر آپ دنیا میں تبلیغ کریں گے؟ تمام انبیاء حسن خلق سے آراستہ تھے اور اپنے اپنے زمانے میں اپنے اپنے عالم میں اخلاق میں بہترین تھے، سب سے بلند تر مقام پر فائز تھے۔ان کو خدا نے کیوں نہیں کہہ دیا کہ حسن خلق لے کر چلو اور کسی تبلیغ کی ضرورت نہیں۔اس لیے یہ بات درست نہیں ہے آپ کی کہ خالی حسن خلق کافی ہوا کرتا ہے۔یہ تو ایک بزدلی کا بہانہ ہے ، یہ تو ایک گریز کی راہ ہے، جو بعض لوگ اختیار کرتے ہیں۔پس جو کمزور ہیں اور جو بزدل ہیں، وہ ایک طرف ہٹ جائیں۔جماعت تو لازما آگے بڑھے گی۔کتنی دیر ہوگئی ہے آپ کو اس ذلت اور رسوائی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہوئے۔جب تک آپ تھوڑے رہیں گے، آپ کو ہر وقت کا فرعون حقیر گردانے گا اور آپ پر ظلم کرے گا۔اور سب سے بڑا آپ پر ظلم یہ کرے گا کہ آپ کے مقدس اور پیارے بزرگوں کو گندی گالیاں دے گا اور آپ کچھ کر نہیں سکیں گے۔کرنا چاہیں گے بھی تو خدا کی تعلیم آپ کو کچھ نہیں کرنے دے گی۔دکھ آپ کا بڑھتا رہے گا اور آپ حیران ہوں گے کہ ہمیں اس دکھ میں کیوں مبتلا کیا گیا ہے؟ کیوں اس دکھ کو دور کرنے کی راہ ہمارے لیے بند کر دی گئی ہے؟ جب ہم تیار ہیں اپنی گردن کٹوانے کے لیے اور دوسروں کی گردن کاٹنے کے لیے اور خدا کے نام پر اور خدا کی غیرت کی خاطر ہم یہ چاہتے ہیں تو اس سے کیوں روکا گیا ہے؟ اور اگر اس سے روکا گیا ہے تو خدا ان لوگوں کو کیوں کھلی چھٹی دے رہا ہے؟ اس لیے دے رہا ہے کہ آپ کو دکھوں میں مبتلا کر کے آپ کو یاد 108