تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 103
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک بھی نہیں تھی۔جہاں ہماری تبلیغ کی کوشش کا ایک ذرہ بھی دخل نہیں تھا۔اور یہ خدا تعالیٰ اس لئے نشان ظاہر فرما رہا ہے کہ وہ ہمیں مطلع کرے کہ میں محبت اور رحمت کی نظر سے تمہاری کوششوں کو دیکھ رہا ہوں۔اور یہ بھی بتانا چاہتا ہے کہ تبلیغ تو بطور فریضہ کے تم کر رہے ہو۔کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمہاری قربانی کا حصہ اس میں شامل ہو۔لیکن میں نتیجہ نکالنے میں تمہاری تبلیغ کا محتاج نہیں ہوں ، تمہاری تبلیغ کا منتظر ضرور ہوں۔کیونکہ یہ قانون قدرت ہے کہ جب تک تو میں اپنا حصہ نہ ڈالیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل کا حصہ نہیں ڈال کرتا۔ایسے ایسے جزائر سے ، ایسے ایسے نئے ملکوں سے اطلاعیں آرہی ہیں بیعتوں کی کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ساؤتھ افریقہ کے دو ممالک سے کل ہی مثلاً ایک بیعت پہنچی ہے، جو ایسا باشندہ ہے، جو دو ممالک کے درمیان ایسا معلق ہے کہ اس طرف بھی قدم رکھ سکتا ہے اور اس طرف بھی قدم رکھ سکتا ہے۔دونوں طرف رشتہ داریاں یا قبیلے ہیں۔اور وہ بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پہلے عیسائیت سے مسلمان ہوا اور پھر اس نے احمدی ہونے کا فیصلہ کیا۔اور مسلمان بھی احمد یہ لٹریچر کے ذریعہ ہوا۔چنانچہ اس کا ایک بہت ہی عمدہ خدا کل مجھے ملا۔اس نے لکھا ہے کہ میں جو احمدی ہورہا ہوں، اتنے سال کی مسلسل جہد و جہد اور تلاش کے بعد میں ہوا ہوں۔اور یہ لٹریچر میرے زیر مطالعہ ہے۔اور یہ یہ دلائل میں زیر نظر لایا ہوں۔ان پر غور کیا ہے اور بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد ، بڑے تحمل کے ساتھ یہ فیصلہ کر رہا ہوں۔لیکن ساتھ یہ بھی فیصلہ کر رہا ہوں کہ اب میں احمدیت کے لیے وقف ہو گیا ہوں۔اور ان دونوں ممالک میں، میں تبلیغ کروں گا ، انشاء اللہ۔اور اس معاملہ میں آپ میری رہنمائی کریں۔اور کسی احمدی سے اس کا رابطہ قائم نہیں ہوا۔لٹریچر کسی ذریعے سے پہنچ گیا ، جس طرح ہم بعض دفعہ ڈاک کے ذریعہ تقسیم کرتے رہتے ہیں۔اور خدا کے فضل سے وہ دل بدلا اور ان دو ممالک میں احمدیت کے قیام کا خدا تعالیٰ نے ایک ذریعہ مہیا کر دیا۔اسی طرح بعض جزائر سے مختلف ایسی اطلاعات آرہی ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ جب آپ تھوڑی سی کوشش کرتے ہیں تو آسمان اس سے زیادہ کوشش شروع کر دیتا ہے اور آپ کی کوشش کو خدا رائیگاں نہیں جانے دے گا۔اس لیے اس کی طرف مزید توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت سے احمدی ایسے ہیں، تقریب ہر روز کی ڈاک میں ایسے خطوط ملتے ہیں، جنہوں نے پہلے بھی تبلیغ نہیں کی تھی ، اب کی ہے تو وہ حیران رہ گئے ہیں کہ ہم کیوں غافل بیٹھے ہوئے تھے۔اور بعض جن کو پھل ملے ہیں، ان کی تو کایا ہی پلٹ گئی۔ایسا ان کو چسکا پڑ گیا ہے کہ گویا بعد میں جو جنت ملنی تھی ، وہ اس دنیا میں مل گئی۔اور جن کو نہیں پھل لگ رہے، وہ بے چین اور بے قرار ہیں کہ ہمیں بھی خدا وہ وقت نصیب فرمائے کہ ہماری تبلیغ سے احمدی ہوں۔103