تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 923
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء گی۔لیکن بہت سے نام ایسے ابھی باقی ہیں، جن کے متعلق تحریک جدید کے پاس ریکارڈ نہیں ہے کہ ان کے بچے کہاں گئے ہیں؟ اور باوجود اس کے کہ جماعتوں کو سرکلر دیا گیا تھا لیکن عموما یہ ہوتا ہے کہ سرکلر امیر مربی تک پہنچتا ہے، پھر بعض کارکنان تک پہنچ جاتا ہے اور رفتہ رفتہ اس کے اندر کمزوری آنی شروع ہو جاتی ہے اور یہ محنت نہیں اٹھائی جاتی کہ ساری جماعت کے ایک ایک فرد تک پیغام پہنچ جائے اور پھر یاد دہانی کروائی جائے۔اس لئے اس خطبہ میں، میں خود یاد دہانی کرواتا ہوں۔کیونکہ اب تو کیسٹس ( Cassettes) کے ذریعہ ساری دنیا میں پیغام پہنچ رہا ہوتا ہے۔تو جس جس احمدی کے کانوں تک یہ آواز پہنچے، وہ تلاش کرے خود کہ میرے والدین یا میرے دادا، پر دادا نے یا بعض اور بزرگوں نے حصہ لیا تھا کہ نہیں، تحریک جدید میں؟ اور اگر لیا تھا تو پھر اسے وہ زندہ کرنے کی کوشش کرے۔اگر کوئی ایسے بزرگ ہوں، جن کی اولاد نہ ہو، لاوارث مرچکے ہوں، خدا نخواستہ ایسے بھی ہوتے ہیں، بہر حال تو میری تحریک جدید سے یہ گزارش ہے کہ ان کے نام میرے سپرد کریں۔میری خواہش ہے کہ میں ان کی طرف سے بھی چندہ دوں اور آئندہ بھی میری اولاد کی جو بھی شکل ہو، ان کو بھی وصیت کروں کہ اللہ تعالیٰ ان کے نام زندہ رکھنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ایک حصہ تحریک جدید کا اعمال کی دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے متعلق میں چند باتیں بعد میں بیان کروں گا۔اس سے پہلے کہ میں شروع کروں۔تحریک جدید کے بیرونی حصہ سے متعلق کچھ اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔گزشته سال بیرونی ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ترپن لاکھ ، اٹھاون ہزار، تین سو پچاس روپے (53,58,350) کے وعدے تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔اور اب تریسٹھ لاکھ، انسٹھ ہزار چارسو، چونتیس روپے (63,59,434) کے وعدے بیرونی ممالک سے وصول ہو چکے ہیں۔ان میں جو نمایاں قربانی کرنے والی جماعتیں ہیں، ان میں سے چین نے اضافہ کیا ہے۔تعداد تو اگر چہ تھوڑی ہے لیکن بہر حال ان کے اخلاص کا معیار کافی بلند ہے۔ایک سوتر اسی فیصد اضافہ کیا ہے ، پین نے۔سری لنکا پیچھے تھا جو اور گزشتہ دورہ ہوا وہاں اس کے نتیجہ میں جماعت میں ایک نئی بیداری پیدا ہوئی۔تحریک جدید میں کبھی انہوں نے خدا کے فضل سے ایک سوا کہتر فیصد (171%) اضافہ کے ساتھ چندے دیئے۔سیرالیون میں ایک سو چھپیں فیصد (125) اضافہ، سنگا پور میں سو فیصد ( %100)، برما میں پچھتر فیصد ( %75)، سوئٹزرلینڈ اڑسٹھ فیصد ( 68 ) ، گیمبیا میں چونی 923