تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 917
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم پیغام موصولہ 06 ستمبر 1984ء قربانیوں کے نتیجہ میں میسر آنے والی حقیقی عید تمہارے لئے ہی مقدر ہے پیغام موصولہ 06 ستمبر 1984ء برموقع عید الاضحیہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے عید الاضحیہ کے موقع پر جملہ افراد جماعت کے نام جو انگریزی پیغام ارسال فرمایا، اس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے:۔جمله افراد جماعت تک میری طرف سے انسلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ کی دعا اور عید مبارک کا محبت بھرا تحفہ پہنچادیں۔عید الاضحیہ خدا تعالیٰ کی خاطر کی جانے والی قربانیوں کے حق میں ایک تمثیل کا درجہ رکھتی ہے۔مزید برآں یہ اس یقین سے مالا مال کر دکھاتی ہے کہ خدا کی راہ میں کی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔وہ ضروران کا اجر دیتا ہے۔احمدیوں کے لئے تو یہ عید حوصلہ افزا بشارتوں کا ایک پیغام ہے۔آج کوئی نہیں، جو احمدیوں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی خاطر قربانی پیش کرنے کی ہمہ گیر اہمیت کی حقیقی معرفت سے بہرہ ور ہو۔وہ حقیقی عید، جو بالآخر قربانیوں کے نتیجہ میں میسر آتی ہو، وہ تمہارے لئے ہی مقدر ہے۔اس ایمان اور یقین پر قائم رہو اور ثبات قدم اور استقامت کا ثبوت دیتے چلے جاؤ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضلوں سے نوازے۔響 - (خليفة المسيح) ( مطبوعه روزنامه الفضل 09 ستمبر 1984ء) 917