تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 916 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 916

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک شروع ہوئی ہیں، عوام الناس کے علاوہ بڑی تیزی کی ساتھ اہم شخصیات اور اداروں کا جماعت کی طرف رحجان بڑھتا چلا جارہا ہے۔تو اس کے نتائج بھی انشاء اللہ اکٹھے نکلیں گے۔کیونکہ یہ رحجان جب پیدا ہوتے ہیں تو چند دنوں میں تو نہیں وہ بیعتوں میں بدلا کرتے ، کچھ وقت لگتا ہے۔مگر امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ اس کا بہت اچھا پھل ہمیں وہاں عطا ہو گا۔متفرق بعض ممالک ہیں، ان میں بھی بعض میں تو بالکل غیر معمولی رحجان میں تیزی آئی ہے۔گیمبیا والے نمبر تو لگا رہے ہیں، بیعتوں پر۔لیکن یہ نہیں بتارہے کہ یہ کتنی دیر کے نمبر لگے ہوئے ہیں۔مثلاً ان کا جواب نمبر آیا ہے آخری ، وہ 2109 کا ہے۔اب یہ نہیں پتہ لگ رہا کہ ایک سال کے ہیں یا پانچ سال کی ہیں۔تو اس لئے جو بھی رپورٹیں بھیجا کریں، اس میں وضاحت کر دیا کریں۔آئیوری کوسٹ چھوٹا سا ملک ہے، جماعت بھی چھوٹی سی ہے لیکن وہاں خدا کے فضل سے جولائی کے مہینے میں 57 بیعتوں کی اطلاع ہے۔اور نبی میں 6 بیعتوں کی اطلاع ہے۔اور ایک نیا جزیرہ جہاں دو رومن کیتھولک عیسائی، رومن تھے یا دوسرے چرچ سے مگر بڑے شدت کے عیسائی تھے، دو احمدی ہوئے تھے، ان میں سے ایک تربیت حاصل کرنے کے لئے نجی سووا (Suva) پہنچا۔وہاں اس نے بڑے جوش و خروش سے تربیتی کلاس میں حصہ لیا اور نئے ارادے لے کے اپنے جزیرہ میں واپس لوٹ رہا ہے۔وہ بھی دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو وہاں کا مبلغ بنادے۔ٹرینیڈاڈ کچھ عرصہ سے بالکل خاموش ہو گئی تھی۔اب پچھلے مہینے وہاں سے 47 بیعتوں کی اطلاع ملی ہے۔ماریطانیہ بھی نیا ملک ہے، جہاں جماعت قائم ہوئی ہے۔وہاں سے بھی 16 بیعتوں کی اطلاع ملی ہے۔اور بعض جگہ تو خدا کے فضل سے وہ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا کے رحجان ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں ، وہاں سے اطلاعیں آرہی ہیں۔(النصر : 03) مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 459 تا 471) 916