تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 905
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصه خطاب فرمودہ 27 جولائی 1984ء امام جماعت کی ہر تحریک پر لبیک کہ کر نعمتوں اور برکتوں سے حصہ پائیں۔خطاب فرمودہ 27 جولائی 1984ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ یورپ وو اجتماع کے آخری روز حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے خدام سے ایک ولولہ انگیز تاریخی خطاب فرمایا۔اس خطاب میں حضور نے تحریک جدید کے آغاز ، پس منظر اور اس کے عظیم الشان نتائج پر روشنی ڈالی۔حضور نے فرمایا کہ ” جب بھی امام جماعت کی طرف سے کوئی تحریک جاری ہوتی ہے تو اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے عظیم الشان حکمتیں مضمر ہوتی ہیں۔جو وقت کے ساتھ ساتھ بے نقاب ہوتی چلی جاتی ہیں۔اس لئے امام جماعت کی ہر تحریک پر لبیک کہتے ہوئے ان نعمتوں اور برکتوں سے حصہ پانا چاہئے۔یورپین مشنز کی تحریک میں احباب جماعت نے جس والہانہ انداز سے قربانی کے عظیم الشان نمونے پیش کئے ہیں، حضور نے اس پر خوشنودی کا اظہار فرمایا۔اس ضمن میں حضور نے خدام کے جذبہ قربانی کو سراہا اور خدام کو بیش قیمت نصائح سے نوازا۔مطبوعه روزنامه الفضل 18 اگست 1984ء) 905