تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 904
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم سوڈینیش مارک کا وعدہ اپنے دل میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کر لیا۔چالیس ہزار مارک جو میرا اندوختہ ہے اور پانچ سو انشاء اللہ تعالیٰ اس ماہ کی تنخواہ سے مل جائیں گے۔میں مجبور ہوں، میرا قصور نہیں، میرے بس کی بات نہیں۔میں کیا کروں؟ دشمن کی دن رات کی ذلیل حرکتوں اور کاروائیوں سے جو آپ کو تکلیف پہنچ رہی ہے، میرا دل یہ کرتا ہے کہ جو مجھ سے ہو سکے، وہ تو کر گزروں۔ایک نوجوان یہ خبر دے رہے ہیں اور یہ عجیب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دین کا ، اس کی عطا کا سلسلہ بھی اس شدت کے ساتھ جاری ہے کہ کوئی اس میں ادھار نہیں ہے۔قرض نہیں رکھتا، اللہ تعالیٰ۔ایک نوجوان جرمنی کے لکھتے ہیں کہ میں بہت ہی دلبر داشتہ تھا کہ میرے پاس کچھ زیادہ نہیں۔اور مجھے جو آٹھ سو مارک ملتے ہیں، یہ حکومت کی طرف سے ہیں۔اس میں مجھے نوکری نہیں ملی ہوئی۔کوئی اس میں سے چار سو کرائے کے نکل جاتے ہیں اور باقی چار سو میں گزارہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن ایسی سخت میرے دل میں تمنا تھی کہ میں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر وعدہ کر لیا اور دوسرے ہی دن اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری عطا فر مادی اور میں نے یہ چندہ جتنا بھی لکھوایا تھا، وہ خدا کے فضل سے پورا ادا کر دیا ہے۔ہالینڈ کی جماعت کے متعلق اطلاع ہے کہ مربی لکھتے ہیں کہ جس والہانہ انداز سے انہوں نے آواز پر لبیک کہا ہے، مستورات نے زیور دے دیئے اور سب نے اپنی توفیق سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں، وہ معجزہ سے کم نہیں۔احباب کو جلد از جلد ادائیگی کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے۔ان سب منا مخلصین کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 103 صفحہ 363 تا374) 904