تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 892
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک مزید تحریک نہیں کروں گا کیونکہ مجھے علم ہے کہ وہی لوگ، جو حد استطاعت تک پہنچ چکے ہیں، انہوں نے مزید قربانیاں کرنی ہیں۔اور اپنے وہ حقوق بھی وہ تلف کر دیں گے، جن کے متعلق قرآن کریم حفاظت کرنے کی تلقین فرماتا ہے۔اولاد کے بھی حقوق ہیں، دوسرے بھی حقوق ہیں نفس کے بھی حقوق ہیں۔اور یہ نہیں ہوسکتا کہ خلیفہ وقت اس جرم میں شریک ہو جائے کہ اتنا زیادہ قربانی طلب کرے اور قبول کرلے کہ جو قرآن کریم کی ہدایات کے خلاف ہوں۔چنانچہ افریقہ سے بھی ایک احمدی خاتون کا خط آیا ہے۔آپ مانگیں، نہ مانگیں ، میں نے تو زیور دے دیا ہے۔اب اٹھا لیں، اس کو۔جس طرح مرضی کرنا ہے۔ہم کیوں محروم رہیں، اس نیکی سے۔چنانچہ ان کو میں نے لکھا کہ ٹھیک ہے، آپ محروم نہیں ہوں گی۔آپ جماعت کو زیور پیش کر دیں۔اسی طرح بہت سے دیگر ممالک سے خط آ رہے ہیں۔ایک پاکستان سے ایک بچی نے خط لکھا مجھے ایک غیر متوقع طور پر پچاس ہزار روپیہ خدا تعالیٰ نے عطا فر ما دیا تو وصیت کا میرا باقی تھا، وہ میں نے ادا کر دیا ہے۔باقی پندرہ ہزار بچے ہیں اور یہ آپ نے مانگا تو نہیں ہے مگر میں نے دے کے چھوڑنا ہے۔یورپ والی جو تحریک ہے، اس میں آپ ضرور مجھ سے لے لیں۔وہ بچی ہماری عزیز ہے۔بے تکلف ہے، وہ اسی قسم کے خط لکھا کرتی ہے کہ بس میں نے دینا ہی ہے۔اب آپ جس طرح بھی ہے، لینا ہی پڑے گا ، اس کو۔اور امانت پڑی ہوئی ہے، مجھے فور ابتائیں کہ کہاں داخل کراؤں؟ اسی طرح پاکستان کی ہی ایک اور بچی کا خط آیا ہے کہ میں نے کافی دیر سے جوڑ کر ڈیپ فریزر کی خواہش میں پیسے جمع کئے تھے۔لیکن میری خوش قسمتی کہ جب اتنے پیسے ہوئے، جتنے میں اس وقت ڈیپ فریزر آتا تھا۔جب میں نے جمع کرنے شروع کئے تھے اور وہ میرا ٹارگٹ تھا تو بجٹ آ گیا اور قیمتیں بڑھ گئیں، ڈیپ فریزر کی۔اور ساتھ ہی یورپ کی تحریک بھی میرے کانوں تک پہنچ گئی تو اس وقت میں نے اپنی خوش قسمتی پر ناز کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح مجھے بچالیا ہے۔ورنہ میں خرید لیتی۔اور یہ روپیہ اب میں یورپ کی تحریک کے لئے پیش کر رہی ہوں۔تو خدا تعالیٰ کی راہ میں دینے والے مچل رہے ہیں۔ہر جگہ بے قرار ہیں، روھیں۔ایک بیمار عورت، جو ہسپتال میں ہے، اس کا خط آیا ہے کہ میرازیور تو ایسی جگہ پڑا ہے کہ میں جاؤں خود ہی نکالوں جا کے۔اور میں بڑی بے قرار ہوں کہ میرا پتہ نہیں کیا بنتا ہے؟ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد توفیق دے۔میرے پر ایک بوجھ بن گیا ہے، زیور۔جب تک میں دے نہ لوں، مجھے تسلی نہیں ہوگی۔892