تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 891 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 891

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 جون 1984ء امریکہ و یورپ کے مراکز کی تحریک پر والہانہ لبیک خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1984ء۔۔۔۔اس ماہ کے آغاز میں، میں نے یورپین مراکز کے قیام کے لئے تحریک کی تھی کہ دو مراکز کے لئے یورپ کے احباب چندہ دیں۔اور ایک مرکز اس سے انشاء اللہ تعالیٰ جرمنی میں بنانے کا ارادہ تھا اور ایک انگلستان میں۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے غیر معمولی اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے اور قربانی کے نئے سنگ میل رکھتے ہیں۔اسی طرح میں نے امریکہ میں پانچ مراکز کے لئے دو سال قبل تحریک کی تھی اور امریکہ کی جماعت کا ایک حصہ بھی خدا کے فضل سے قربانی کے میعار میں بہت آگے ہے۔اور بعض انفرادی نمونے قربانی کے تو حیرت انگیز ہیں۔لیکن ان دونوں مراکز میں ، جو اس وقت صورت حال نظر آ رہی ہے ، وہ یہی ہے کہ اس تحریک کو مزید پھیلانا پڑے گا۔جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے، امریکہ میں تو ابھی ایک حصہ ایسا ہے، جو قربانی میں حصہ لینے کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی حصہ نہیں لے رہا۔معلوم ہوتا ہے، امریکہ کی جماعت کا یہ حصہ عدم تربیت کا شکار رہا ہے اور اس طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔اور ایک طبقہ ان میں سے ایسا بھی ہے، جو خواہش رکھتا ہے، بلند ارادے رکھتا ہے لیکن ان کو توفیق نہیں ہے۔اور ایک مخلصین کا ایسا حصہ ہے کہ جو صف اول میں بھی سابقون میں ہیں۔یعنی صف اول کے اگلے حصوں میں نمایاں ہیں۔اور یہ وہ حصہ ہے، جس کے متعلق میں نے تجربہ کیا ہے کہ جب بھی مجھے جماعت امریکہ کی طرف سے یہ اطلاع ملتی ہے کہ ابھی ضرورت پوری نہیں ہوئی، ابھی ہم ضرورت سے پیچھے ہیں، آپ دوبارہ تحریک کریں تو جب میں تحریک کرتا ہوں تو یہی لوگ دوبارہ پھر اسی میں حصہ لیتے ہیں اور سہ بارہ تحریک کروں ، تب بھی یہی لوگ حصہ لیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔پھر اور بعض تو اپنی استطاعت کے آخری کناروں تک پہنچ گئے ہیں۔پہلے کسی نے اگر دس ہزار ڈالر کا وعدہ کیا تھا، دوبارہ تحریک کی تو پچیس ہزار کا کر دیا۔حالانکہ دوبارہ ان کو تحریک نہیں کی گئی تھی۔پھر جب تحریک کی گئی کہ ابھی امریکہ کی جماعت کو مزید ضرورت ہے تو بچھپیں کی بجائے پچاس ہزار کر دیا۔تو گوشیخ مبارک احمد صاحب کا خط آیا تھا، ان کو میں نے جواب یہ دیا ہے کہ اب میں امریکہ میں * 891